• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

خواتین کے عالمی دن پر گوگل کا خراج تحسین

شائع March 8, 2019
اس ڈوڈل کو 11 زبانوں میں لکھ کر ڈیزائن کیا گیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اس ڈوڈل کو 11 زبانوں میں لکھ کر ڈیزائن کیا گیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس دوران گوگل نے بھی بااختیار خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس دن کو منانے کے لیے گوگل سرچ نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ڈوڈل تیار کیا۔

اس گوگل ڈوڈل کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر لفظ خواتین کو اردو سمیت 11 زبانوں میں لکھ کر ڈیزائن کیا گیا۔

ان میں انگریزی، عربی، ہندی اور فارسی زبانیں بھی شامل ہے۔

اس ڈوڈل پر کلک کریں تو خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے 14 عبارتیں بھی تحریر کی گئی ہیں۔

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے ،اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد نہ صرف خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا بلکہ ان کی معاشرتی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024