• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

پی ایس ایل: شائقین کن راستوں سے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ سکیں گے؟

شائع March 8, 2019
کراچی میں پی ایس ایل میچز کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا— اے پی
کراچی میں پی ایس ایل میچز کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا— اے پی

کراچی ٹریفک پولیس نے شہر قائد میں پاکستان سپر لیگ 2019 کے 8 میچز کے لیے ٹریفک انتظامات کی تفصیلات جاری کردیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم جانے والے شائقین کو اپنا ٹکٹ اور اصلی قومی شناختی کارڈ ہمراہ رکھنا ضروری ہوگا اور انہیں اپنی گاڑیاں مخصوص پارکنگ مقامات پر کھڑی کرنا ہوں گی۔

پارکنگ کے لیے حکیم سعید پارک اور بیت المکرم مسجد سے متصل اتوار بازار کے قریب میدان کو مختص کیا گیا ہے۔

ضلع غربی میں لیاقت آباد 10 نمبر سے آنے والے شائقین حسن اسکوائر سے بائیں طرف مڑ کر یونیورسٹی روڈ پر آجائیں گے اور مندرجہ بالا بتائے گئے مقامات پر گاڑیاں پارک کریں گے، جس کے بعد شٹل بس سروس کے ذریعے انہیں ایکسپو سینٹر سے متصل مقام پر لایا جائے گا۔

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ٹریفک پلان
کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ٹریفک پلان

اسی طرح ضلع ملیر اور شرقی میں صفورا سے آنے والے نیپا جبکہ سہراب گوٹھ سے آنے والے گلشن چورنگی کا استمعال کریں گے اور پھر بائیں مڑ کر یونیورسٹی روڈ پر آجائیں گے، جس کے بعد یو ٹرن لے کر یونیورسٹی روڈ کے دوسری طرف آئیں گے اور مقرر کی گئی پارکنگ مقامات پر گاڑیاں پارک کریں گے۔

ضلع شرقی اور ملیر کے مسافر ڈرگ روڈ استعمال کرتے ہوئے دائیں جانب مڑ کر راشد منہاس روڈ پر آئیں گے اور پھر بائیں طرف ملینیم مال کی طرف مڑتے ہوئے وہ غریب نواز فٹبال اسٹیڈیم میں گاڑیاں پاک کرسکیں گے۔

اسی طرح ضلع جنوبی، سٹی، غربی، کورنگی اور ڈی ایچ اے کے علاقوں سے آنے والے براستہ شارع فیصل، شاہراہ قائدین، اللہ والی چورنگی، سوسائٹی لائٹ سگنل، پی پی چورنگی، یونیورسٹی روڈ، حسن اسکوائر، بیت المکرم یوٹرن کے سامنے مقررہ پارکنگ مقامات پر گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔

  • یونیورسٹی روڈ، شہید ملت روڈ اور راشد منہاس روڈ ٹریفک کے لیے کھلے رہیں گے

  • اس کے علاوہ ضلع وسطی، شرقی، ملیر، جنوبی اور غربی سے آنے والے مرزا آدم خان چوک، ماری پور روڈ سے سہراب گوٹھ تک لیاری ایکسپریس وے کے دونوں ٹریک استعمال کرسکتے ہیں۔

متبادل راستے

کارساز روڈ

ٹریفک پولیس کے مطابق نرسری سے آنے والے ٹریفک کو حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ سے اسٹیڈیم (سر شاہ سلیمان روڈ) کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ان تمام گاڑیوں کو ڈرگ روڈ شارع فیصل سے بائیں جانب راشد منہاس روڈ، پھر ملینیم سے نیپا موڑ دیا جائے گا۔

ملینیم مال

راشد منہاس روڈ سے آنے والے تمام ٹریفک کو نیشنل اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ان تمام گاڑیوں کو نیپا، عسکری 4 (ملینیم مال)، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یا ملینیم، نیپا سے صفورا چورنگی یا نیپا سے گلشن چورنگی پھر سہراب گوٹھ کی جانب موڑ دیا جائے۔

نیو ٹاؤن چورنگی

یونیورسٹی روڈ سے نیوٹاؤن چورنگی سے اسٹیڈیم کو جانے والے تمام قسم کے ٹریفک کو روک دیا جائے گا، اس ٹریفک کو جیل چورنگی، شہید ملت روڈ یا سیدھا پیپلز چورنگی موڑ دیا جائے گا، تاہم آغا خان یا لیاقت نیشنل ہسپتال آنے والے نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی طرف سے آسکتے ہیں، وہاں ٹریفک پولیس معاونت کے لیے موجود ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024