• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شین واٹسن نے پی ایس ایل میں باؤلنگ کے معیار کو بہترین قرار دے دیا

شائع March 8, 2019
شین واٹسن بھی پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں — فوٹو: پی ایس ایل
شین واٹسن بھی پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں — فوٹو: پی ایس ایل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم کھلاڑی اور آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں باؤلنگ کے معیار کو بہترین قرار دے دیا۔

پی ایس ایل ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق شین واٹسن کا کہنا ہے کہ ’پی ایس ایل ایک بہترین ٹورنامنٹ ہے، یہاں باؤلنگ کا معیار دنیا کی تمام لیگز سے بہترین ہے‘۔

کراچی آنے کے لیے رضامندی کا اظہار کرنے والے شین واٹسن نے کہا کہ ان کی ٹیم کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے سے زیادہ چیلنجز کا سامنا ہوگا۔

خیال رہے کہ شین واٹس پشاور زلمی کے کامران اکمل کے بعد پاکستان سپر لیگ میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

مزید دیکھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کی کراچی آمد

شین واٹسن اب تک 34 میچوں میں 1016 رنز بنا چکے ہیں جبکہ کامران اکمل نے 43 میچوں میں 1083 رنز بنائے ہیں۔

تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر اپنی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اسی برس حاصل کرلیں گے۔

شین واٹسن نے کہا کہ پی ایس ایل میں شامل ہر ٹیم میں کم سے کم ایک یا دو باؤلرز ایسے ہیں جو تقریباً 150 کلومیٹر کی رفتار سے گیند کرتے ہیں جبکہ دیگر کسی لیگ میں ایک یا دو ہی ٹیم میں ایسے باؤلرز موجود ہوتے ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے شین واٹسن کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک یہ پاکستان کرکٹ کی مضبوطی کی علامت ہے، کیونکہ اس ملک نے ہمیشہ اعلیٰ معیار کے فاسٹ باؤلرز پیدا کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: چار ٹیموں کے تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند

کراچی میں میچز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ کرکٹ شائقین بڑی تعداد میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا رخ کریں گے اور نہ صرف ان کی ٹیم بلکہ پورے پی ایس ایل کو سپورٹ کریں گے۔

آسٹریلیا اے کے ہمراہ 2005 میں دورہ پاکستان کی یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے شین واٹسن کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی پاکستان کا دورہ کر چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دورہ پاکستان میں اس وقت پاکستان کی بہترین اے ٹیم کے خلاف میچ کھیلا تھا اور ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی تھی۔

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین کی صلاحیتوں کے بھی معترف نکلے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے رومان رئیس اور محمد حسنین جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کو ابھارا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024