• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی جاں بحق

شائع March 8, 2019
پاکستانی شہری کی موت کی وجہ کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی — فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی شہری کی موت کی وجہ کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی — فائل فوٹو: اے ایف پی

بھارت میں سزا مکمل ہونے کے باوجود رہا نہ ہونے والا پاکستانی شہری قید میں ہی جاں بحق ہوگیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی جیل میں قید پاکستانی 62 سالہ محمد اعظم امرتسر کے گرونانک دیو ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی قیدی کی موت طبعی تھی، تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ محمد اعظم کو رواں برس 25 فروری کو طبیعت بگڑنے پر امرتسر جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزارت خارجہ کا بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی کی موت پر احتجاج

پاکستانی شہری کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے سزا دی گئی تھی جنہیں فیروز پور جیل میں قید رکھا گیا تھا۔

محمد اعظم کی سزا 2016 میں مکمل ہوگئی تھی جنہیں اس کے بعد بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر کی جیل میں منتقل کردیا گیا تھا۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی قیدی کی سزا مکمل ہونے کے باوجود ان کی رہائی ممکن نہیں ہوسکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جیل میں قتل ہونے والے قیدی کی میت پاکستان کے حوالے

خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جب بھارتی جیل میں قید ایک پاکستانی شہری شاکر اللہ کو قیدیوں نے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا تھا۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق 50 سالہ شاکراللہ کا تعلق پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے تھا اور انہیں 8 برس قبل غلطی سے سرحد پار کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق شاکراللہ گزشتہ 8 سال سے بھارت کی ریاست راجستھان کی سینٹرل جیل جے پور میں قید تھے جہاں وہ تاحیات قید کاٹ رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024