• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

مارک زکربرگ کا فیس بک کو مکمل ری ڈیزائن کرنے کا وعدہ

شائع March 7, 2019
مارک زکربرگ — اے ایف پی فائل فوٹو
مارک زکربرگ — اے ایف پی فائل فوٹو

مارک زکربرگ نے فیس بک کے مسائل کو حل کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے اور اپنی کمپنی کی تمام ایپس کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ایک طویل پوسٹ میں فیس بک کے سی ای او نے واٹس ایپ، میسنجر اور انسٹاگرام کے میسجنگ فیچرز کو مدغم کرنے کے منصوبوں کی وضاحت بھی کی جبکہ وعدہ کیا کہ صارفین کی پرائیویسی کو ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے لکھا 'جہاں تک مجھے لگتا ہے کہ انٹرنیٹ کا مستقبل پرائیویسی پر مبنی کمیونیکشن پلیٹ فارم ہوگا جو کہ آج کے اوپن پلیٹ فارمز کے مقابلے میں زیادہ اہمیت اختیار کرلے گا'۔

مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ پرائیویسی پر مبنی پلیٹ فارم بشمول پرائیویٹ انٹرایکشن، انکرپشن، تحفظ اور محفوظ ڈیٹا اسٹوریج جیسے فیچرز سے لیس ہوگا اور اگلے چند برسوں کے دوران ہم اپنی سروسز کو ان خیالات کے مطابق ری ڈیزائن کریں گے۔

انہوں نے ایک بڑی تبدیلی پر بھی بات کی یعنی کمپنی کی تمام میسجنگ اپلیکشنز کو یکجا کرنا۔

مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ہم منصوبہ بنارہے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب آپ ان میں سے کسی سروس کو استعمال کریں تو آپ کے کانٹیکٹس کو میسجز بھیجیں اور اس میں ایس ایم ایس کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ پرائیویٹ کمیونیکشن کے نئے اصولوں کو مرتب کرنے کا موقع سامنے آیا ہے، جس میں مواد ایک مخصوص وقت میں خودکار طور پر تحلیل ہوجاتا ہے، اس سے لوگوں کو زیادہ شیئر کرنے کا موقع ملے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024