• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایران سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے کاروبار کو ہدف بنایا، مائیکروسافٹ

شائع March 7, 2019
ہیکنگ کے دوران کمپیوٹرز سے کارپوریٹ رازوں کو چوری اور ڈیٹا کو صاف کردیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
ہیکنگ کے دوران کمپیوٹرز سے کارپوریٹ رازوں کو چوری اور ڈیٹا کو صاف کردیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے ایرانی ہیکرز سے منسلک سائبر حملوں کا پتہ لگایا ہے، جنہوں نے گزشتہ 2 برس کے دوران 200 سے زائد کمپنیوں کے ہزاروں افراد کو نشانہ بنایا۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ہیکنگ کے دوران کمپیوٹرز سے کارپوریٹ رازوں کو چوری اور ڈیٹا کو صاف کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایران کیلئے ’جاسوسی‘ کے الزام میں سابق امریکی انٹیلیجنس افسر گرفتار

مائیکروسافٹ کی جانب سے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ سائبر حملوں نے سعودی عرب، جرمنی، برطانیہ، بھارت اور امریکا سمیت مختلف ممالک میں تیل اور گیس کی کمپنیوں اور بھاری مشینری بنانے والوں کو متاثر کیا اور ہزاروں ڈالرز کا نقصان کا باعث بنا۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے گروپ پر حملے کو ہولمیم قرار دیا گیا جبکہ دیگر سیکیورٹی ریسرچرز اسے اے پی ٹی 33 کہہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق اسرائیلی وزیر کا ایران کیلئے جاسوسی کا اعتراف

ٹیکنالوجی کمپنی کا کہنا تھا انہوں نے پتہ لگایا ہے کہ ہولمیم نے 22 سو سے زیادہ لوگوں کو نقصان دہ کوڈ پر مشتمل فشنگ ای میل کے ذریعے ہدف بنایا۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے لیے ایران کے مشن سے جب جواب مانگا گیا تو فوری طور پر اس پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024