• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایل او سی پر بھارت کا شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری، 2 افراد زخمی

شائع March 7, 2019
پاک فوج اپنے شہریوں کی حفاظت کو بھرپور ردعمل سے ہر صورت یقینی بنائے گی، آئی ایس پی آر فائل فوٹو / اے ایف پی
پاک فوج اپنے شہریوں کی حفاظت کو بھرپور ردعمل سے ہر صورت یقینی بنائے گی، آئی ایس پی آر فائل فوٹو / اے ایف پی

پاک فوج کے ترجمان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال کی اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے بگسار سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے 55 سالہ عظمت بی بی اور 75 سالہ بابا جان زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنائے جانے کے ساتھ ساتھ وہ پاکستان پر یہ جھوٹا الزام بھی لگا رہا ہے کہ پاک فوج، بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں شہریوں کو ہدف بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی پر 24 گھنٹے میں صورتحال قدرے پر امن رہی، ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک فوج کئی بار یہ واضح کر چکی ہے کہ وہ ایک پیشہ ور اور باصلاحیت فورس کے طور پر شہری آبادی کو نشانہ نہ بنانے کے اصول پر کاربند ہے، سرحد کے اس پار بھی ہمارے کشمیر بھائی رہتے ہیں انہیں کیسے نشانہ بنا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج اپنے شہریوں کی حفاظت کو بھرپور ردعمل سے ہر صورت یقینی بنائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ پاک فضائیہ اور پاک نیوی سرحدوں کی حفاظت کے لیے الرٹ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024