• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پی ایس ایل: چار ٹیموں کے تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند

شائع March 6, 2019 اپ ڈیٹ March 9, 2019
پاکستان سپر لیگ کے میچز 9مارچ سے کراچی میں کھیلے جائیں گے— تصویر بشکریہ پی ایس ایل
پاکستان سپر لیگ کے میچز 9مارچ سے کراچی میں کھیلے جائیں گے— تصویر بشکریہ پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑیوں سمیت مکمل اسکواڈ نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑا برانڈ بننے کے ساتھ ساتھ ملک میں عالمی کرکٹ کی واپسی کی راہ ہموار کر رہا ہے اور اب لیگ کے آخری مرحلے کے لیے تقریباً تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔

مزید پڑھیں: قلندرز، کنگز اور یونائیٹڈ میں گھمسان کا رن پڑنے کو تیار

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے ساتھ ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند ہیں جبکہ پشاور زلمی نے لیگ کے آغاز میں ہی اعلان کردیا تھا کہ ان کی پوری ٹیم پاکستان آئے گی۔

کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں میں روی بوپارہ، بین ڈنک، کولن انگرام، لیام لیونگ اسٹون، کولن منرو، سکندر رضا اور ایرون سمرز شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں وین پارنیل، کیمرون ڈیلپورٹ، لیوک رونچی، فلپ سالٹ اور سمیت پٹیل جیسے انٹرنیشنل اسٹارز شامل ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شین واٹسن، ڈیوین براوو، فواد احمد، ہیری گرنی، رلی روسو اور ڈیوین اسمتھ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میچز کیلئے شین واٹسن نے پاکستان آنے کی حامی بھر لی

اسی طرح پشاور زلمی کی بات کی جائے تو انہیں ڈیرن سیمی، لیام ڈاسن، ااندرے فلیچر، کرس جورڈن، وین میڈسن، ڈیوڈ ملان اور کیرون پولارڈ شامل ہے۔

لاہور قلندرز کے اے بی ڈی ویلیئرز انجری کی وجہ سے وطن واپس لوٹ گئے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں کی بھی پاکستان آمد کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024