• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وجاہت رؤف نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا

شائع March 6, 2019
فلم رواں سال عید پر ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم رواں سال عید پر ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی ہدایت کار وجاہت رؤف طویل عرصے سے اپنی نئی فلم پر کام کررہے ہیں تاہم اس کے حوالے سے انہوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی، لیکن اب ہدایت کار نے اس پروجیکٹ کا اعلان کردیا ہے۔

فیس بک پر شیئر کردہ ایک دلچسپ ویڈیو میں وجاہت رؤف نے اپنی نئی فلم کا اعلان کیا جس کا نام ’چھلاوا‘ رکھا گیا ہے۔

فلم کے نام کے ساتھ انہوں نے اس کی کاسٹ کا بھی اعلان کردیا۔

فلم میں مہوش حیات، اظفر رحمٰن، زارا نور عباس، اسد صدیقی، عاشر وجاہت، محمود اسلم اور عدنان شاہ ٹیپو کام کرتے نظر آئیں گے۔

ویڈیو کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ فلم رومانوی کہانی پر مبنی ہوگی۔

ہدایات دینے کے ساتھ ساتھ وجاہت رؤف نے اس فلم کا اسکرپٹ بھی تحریر کیا جبکہ وہ اس کی پروڈکشن بھی کی ہے۔

فلم کا میوزک شیراز اوپل تیار کررہے ہیں جبکہ ملبوسات کا کام منیب نواز اور عاصمہ سہیل ہاشمی کے ذمہ ہے۔

فلم ’چھلاوا‘ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

یہ فلم ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم ’دی لیجنڈز آف مولا جٹ‘ اور یاسر نواز کی فلم ’رونگ نمبر 2‘ کے مدمقابل ریلیز ہونے جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024