• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کرکٹر محمد عامر کی والدہ انتقال کرگئیں

شائع March 5, 2019
محمد عامر ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی جانب سے میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے — فائل فوٹو: اے پی
محمد عامر ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی جانب سے میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے — فائل فوٹو: اے پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار باؤلر محمد عامر کی والدہ شدید علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

فاسٹ باؤلر کی جانب سے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا گیا تھا کہ ان کی والدہ اس وقت شدید علیل ہیں۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے والدہ کی جلد صحت یابی کے حوالے سے دعا کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔

علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ محمد عامر کی والدہ کو نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

تاہم 4 اور 5 مارچ کی درمیانی شب محمد عامر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ خبر دی گئی کہ ان کی والدہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں اور خالق حقیقی سے جاملیں۔

خیال رہے کہ محمد عامر اپنی والدہ کی علالت کے باعث اپنی ٹیم کراچی کنگز کی جانب سے پی ایس ایل کے اہم میچ میں شرکت بھی نہیں کر سکے تھے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے اس میچ میں ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں پہنچنے کے لیے راہیں روشن کرلیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024