• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، 2 فلسطینی جاں بحق

شائع March 4, 2019
فلسطینیوں نے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں کَفر نامہ کے باہر متعدد فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا، اسرائیلی فوج — فائل فوٹو / اے ایف پی
فلسطینیوں نے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں کَفر نامہ کے باہر متعدد فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا، اسرائیلی فوج — فائل فوٹو / اے ایف پی

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق جبکہ فلسطینیوں سے جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی اور ایک سرحدی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق اسرائیلی آرمی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے 3 فلسطینی حملہ آوروں پر فائرنگ کی جن میں سے دو بےاثر ہوگئے جبکہ ایک معمولی زخمی ہوا۔

تاہم پولیس کے ترجمان مِکی روزِنفیلڈ نے کہا کہ فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطینیوں نے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں کَفر نامہ کے باہر متعدد فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان جاں بحق

بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں ایک آرمی افسر شدید زخمی جبکہ سرحدی پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دہشت گرد حملہ تھا۔

کفر نامہ کے میئر نے کہا کہ اسرائیلی فوجی دستہ، ایک فلسطینی مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کے لیے آپریشن کے بعد گاؤں سے پیدل جارہا تھا جس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے مبینہ حملے میں ملوث فلسطینیوں کی شناخت سے لاعلمی کا اظہار کیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ وہ گاؤں کے باہر سے آئے ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024