• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ایس ایل: ٹکٹوں کی فروخت اور رقم کی واپسی کی تفصیلات جاری

شائع March 4, 2019
پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں شیڈول میچز کے ٹکٹوں کی قیمت واپس کرنے کا اعلان کیا تھا — فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں شیڈول میچز کے ٹکٹوں کی قیمت واپس کرنے کا اعلان کیا تھا — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے پاکستان میں ہونے والے تمام میچ اب کراچی میں منعقد ہوں گے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل لاہور میچ کے ٹکٹ خریدنے والے شائقین کو رقم واپس کی جائے گی۔

ٹکٹ خریدنے والے شائقین 18مارچ کو نجی کوریئر کمپنی جاکر رقم واپس لے سکتے ہیں, البتہ آن لائن ٹکٹ کی خریداری کرنے والوں کو یہ زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونے والے تمام میچز کراچی منتقل

Yayvo.com سے ٹکٹ کی آن لائن خریداری کرنے والے شائقین کے ٹکٹوں کی رقم انہیں کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے واپس کر دی جائے گی اور انہیں ٹی سی ایس سینٹر نہیں جانا پڑے گا۔

پی سی بی کی جانب سے کراچی میں ہونے والے میچوں کے شیڈول میں کچھ ردوبدل کی گئی ہے اور اب 7مارچ کو میچ منعقد نہیں ہو گا البتہ اس دن کے میچ کے ٹکت لینے والے شائقین 11مارچ کو ہونے والے دن کے دونوں میچ دیکھ سکیں گے۔

7مارچ کو ہونے والے میچ کے 85 فیصدٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں اور انہیں مقررہ قیمت پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باؤلر کی وہ بڑی غلطیاں جس کے سبب ٹیمیں جیتے ہوئے مقابلے ہار گئیں

9 اور 14مارچ کو ہونے والے میچز جلد فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے اور ان کی تفصیلات بھی جلد جاری کردی جائیں گی۔

کراچی میں شیڈول جن میچوں کی تاریخیں تبدیل نہیں کی گئیں ان کے ٹکٹوں پر کوئی تبدیلی لاگو نہیں ہوگی اور مذکورہ میچوں کے ٹکٹ خریدنے والے شائقین اسٹیڈیم میں جا کر میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024