• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شمالی کوریا کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے امریکا کا 'فول ایگل' مشقوں کے اختتام کا اعلان

شائع March 4, 2019
یہ فیصلہ امریکی صدر کی شمالی کوریا کے لیڈر سے ملاقات کے بعد سامنے آیا — فوٹو: شٹر اسٹاک
یہ فیصلہ امریکی صدر کی شمالی کوریا کے لیڈر سے ملاقات کے بعد سامنے آیا — فوٹو: شٹر اسٹاک

سیئول: جنوبی کوریا اور امریکا نے شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو ترک کرنے پر قائل کرنے اور سفارتی کوششوں کی حمایت میں اپنی اہم سالانہ فوجی مشقوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ہانوئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کورین رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کے اختتام کے کچھ روز بعد سامنے آیا، جس میں دونوں فریقین نے یہ تجویز دی تھی کہ وہ بات چیت جاری رکھیں گے۔

جنوبی کوریا میں تقریباً 30 ہزار امریکی فوجی ہیں اور ان کی سالانہ مشق ہزاروں جنوبی کوریا کے فوجیوں کے ساتھ ہوتی ہے، جس کا ہدف شمالی کوریا کا غصہ ہوتا ہے جبکہ پیونگ یانگ کی جانب سے ان مشقوں کی مذمت کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان کی تاریخی ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جہاں ایک جانب فوجیوں کی واپسی کا کہا گیا تو وہیں مسلسل مشقوں کے اخراجات کا شکوہ کرتے رہے اور پریس کانفرنس کے دوران اسے ’بہت، بہت زیادہ مہنگا‘ قرار دیا۔

دوسری جانب پینٹاگون کے بیان کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر دفاع جیونگ کیونگ اور ان کے امریکی ہم منصب پیٹرک شناہان کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی، جس میں دونوں نے کلیدی کردار ادا کرنے اور مشقوں کے سلسلے فول ایگل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا‘۔

واضح رہے کہ فول ایگل، اتحادیوں کی جانب سے منعقد ہونے والی مشترکہ مشقوں میں سب سے بڑی ہیں، ماضی میں اس میں 2 لاکھ جنوبی کورین فورسز اور تقریباً 30 ہزار امریکی اہلکار شامل ہوتے تھے۔

سیئول کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ شمالی کوریا کے جوہری عدم پھیلاؤ کے لیے جاری سفارتی کوششوں کی حمایت کرنا اور شمالی کوریا کے ساتھ ہی عسکری کشیدگی کو کم کرنا ہے۔

مشترکہ بیان میں اعلان کیا گیا کہ اس کے بجائے ’نظرثانی شدہ‘ مشقوں کو پیر (آج) سے شروع کیا جائے گا اور یہ 12 مارچ تک ہوں گی۔

جنوبی کوریا کے فوجی حکام کا کہنا تھا کہ 9 روز کی اس مشق کا نام باضابطہ طور پر ’ڈونگ مائنگ‘ یا ’اتحاد‘ رکھا گیا ہے اور اس کا اصل مقصد مشترکہ دفاعی مشق پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

تاہم اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ اس نئی مشق کے لیے کتنے امریکی اور جنوبی کوریا کی فوج کے دستوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کی امریکی پابندیوں کی مذمت،جوہری ہتھیار تخفیف نہ کرنے کی دھمکی

ادھر جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سیئول کے چیف جوہری سفیر لی ڈو ہون واشنگٹن کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ اپنے امریکی ہم منصب اسٹیفن بیگن سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ ’لی ڈو ہون رواں ہفتے میں کسی وقت امریکا کے لیے روانہ ہوں گے‘۔

اس ملاقات کے دوران ہانوئی سمٹ سے متعلق تبادلہ خیال ہونے کا امکان ہے، جو جزیرہ نما کوریا کے جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق قابل اعتماد لفظی معاہدہ کرنے میں ناکام رہی، جس پر گزشتہ سال سنگاپور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ملاقات کے دوران دستخط کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024