• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

طلبہ کا پینٹنگ کے ذریعے جانوروں سے محبت کا پیغام

شائع March 3, 2019 اپ ڈیٹ March 4, 2019

طلبہ نے جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنی پینٹنگ کے ذریعے لوگوں کو جانوروں سے محبت کا پیغام دیا۔

محکمہ وائلڈ لائف آفیسر کا ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسے پرندے جن کی نسل بہت کم رہ گئی ہے ہم ان کی حفاظت کر رہے ہیں۔ جو لوگ ان پرندوں کا شکار کرتے ہیں ہم ان کے خلاف ایکشن لیتے ہیں ایسے افراد کو گرفتار کیے جانے کے بعد سزائیں بھی ہورہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جنگلی جانوروں کے شکار کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔

طلبہ نے جنگلی حیات کے عالمی دن کی مناسبت سے پیٹنگز بھی کیں جس کے ذریعے عوام کو جانوروں کی نسل بچانے اور ان سے محبت کا پیغام دیا۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ لوگ جانوروں کو مار رہے ہیں، قیمتی جانور ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں۔

جنگلی حیات عالمی دن کے موقع پر ہم پینٹنگ کر کے عوام کو جانوروں سے محبت کا درس دے رہے ہیں۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب میں 155 بریڈنگ اسٹیشنز پر جانوروں کی افزائش کا عمل جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024