• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونے والے تمام میچز کراچی منتقل

شائع March 3, 2019
پاکستان سپر لیگ کے پاکستان میں ہونے والے آٹھوں میچ اب کراچی میں کھیلے جائیں گے— تٓصویر بشکریہ پی ایس ایل
پاکستان سپر لیگ کے پاکستان میں ہونے والے آٹھوں میچ اب کراچی میں کھیلے جائیں گے— تٓصویر بشکریہ پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پاکستان میں ہونے والے تمام میچز سیکیورٹی سمیت دیگر مسائل کے سبب کراچی میں منعقد کر دیے گئے ہیں اور رواں سال لاہور پاکستان سپر لیگ کے ایک بھی میچ کی میزبانی نہیں کر سکے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے میچز کی منتقلی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے تمام میچ کراچی منتقل کر دیے گئے۔

یہ فیصلہ پی ایس ایل فور کی پروڈکشن کمپنی کو لاجسٹک سمیت دیگر مشکلات سے بچانے کے لیے کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو دنیائے کرکٹ میں تنہا کرنے کی بھارتی کوشش ناکام

رواں سال پاکستان سپر لیگ کے 8میچز پاکستان میں شیڈول کیے گئے تھے جن میں سے تین میچز کی میزبانی لاہور اور پانچ کی کراچی کو دی گئی تھی۔

تاہم موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے سبب پی سی بی نے لاہور میں شیڈول تمام میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کی فضائی حدود کی بندش اور فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہونے کے سبب ایونٹ کے میچز کے لاہور میں انعقاد کے حوالے سے مشکلات پیش آرہی تھیں اسی لیے بورڈ نے میچز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

اب لیگ کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے جہاں پاکستان میں ہونے والے میچز کا آغاز 9 مارچ سے ہو گا اور 8 دنوں میں اتنے ہی میچز منعقد ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا جو تمام فرنچائز مالکان اور دیگر سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا خوبصورت منظر جس میں نئی چھت کی تنصیب کے ساتھ ساتھ دیگر تزئین و آرائش بھی کی گئی ہے— فوٹو بشکریہ پی سی بی
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا خوبصورت منظر جس میں نئی چھت کی تنصیب کے ساتھ ساتھ دیگر تزئین و آرائش بھی کی گئی ہے— فوٹو بشکریہ پی سی بی

پی سی بی چیئرمین نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں ہمیں محسوس ہوا کہ فیصلہ کن قدم اٹھانا ضروری ہے، ہم نے میچز کی تاریخوں میں تبدیلی پر بھی غور کیا لیکن لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کی 19مارچ کو متحدہ عرب امارات روانگی کے سبب یہ ممکن نہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے کراچی کے میچز لاہور اور لاہور کے میچز کراچی منتقل کرنے کے بارے میں بھی غور وخوض کیا لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے ہم اسے عملی جامہ نہ پہنا سکے۔

احسان مانی نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں تمام فرنچائزوں سے بات کی جنہوں نے ہمارے اس فیصلے کی مکمل طور پر حمایت کی اوراس عزم کا اظہار کیا کہ ان کے تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان میں ہونے والے میچوں میں شرکت کریں گے۔

تبدیل شدہ شیڈول کے مطابق اب 9مارچ کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ شام سات بجے شروع ہو گا جبکہ 10مارچ بروز اتوار کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان میں ہونے والے میچوں میں سے صرف 11 مارچ کو دن میں دو میچ کھیلے جائیں گے جب دوپہر دو بجے لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ شام سات بجے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا میچ کھیلا جائے گا۔

میچز کی منتقلی اور شیڈول ازسرنو مرتب کیے جانے کے باوجود پی سی بی حکام نے اتوار کو چھٹی والے دن صرف ایک میچ رکھا ہے جبکہ اس کے برعکس 11 مارچ بروز پیر دو میچز رکھے گئے ہیں۔

پہلا کوالیفائر 13 مارچ کو کھیلا جائے گا جس کے بعد 14مارچ کو پہلا ایلیمنیٹر کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ایلیمنیٹر 15مارچ کو ہو گا۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایک میچ مانگا تھا تمام مل گئے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز کے کراچی میں انعقاد کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں ٹیموں کی موجودہ پوزیشن

مراد علی شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسال پہلے کراچی میں ایک میچ کی میزبانی مانگی تھی اور اب تمام میچز مل گئے ہیں۔

انہوں نے پاکستان سپر لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے شہریوں سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے چیلنج کو پورا کریں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Aqsa Qamar Mar 03, 2019 05:32pm
Good

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024