• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی میں پی ایس ایل میچز کے لیے تیاریاں عروج پر

شائع March 3, 2019

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 4 کے فائنل سمیت 5 میچز کی میزبانی کیلئے شہر قائد میں تیاریاں عروج پر ہیں۔

شہر کو 'کرکٹ سٹی' قرار دے کر کرکٹ کے شائقین کے لیے خوبصورت بنایا جارہا ہے۔

شاہراہ فیصل پر ایف ٹی سی کے قریب خالی میدان کو کرکٹ اسٹیڈیم کی طرز پر سجا دیا گیا، جبکہ رات کے وقت جگ مگ کرتی رنگ برنگی روشیوں نے اس منظر کو مزید دلکش بنا دیا۔

شاہراہ کے ساتھ ہی کھلاڑیوں کی بڑی تصاویر بھی آوایزاں کردی گئیں، جن میں شاہد آفریدی، حسن علی، بابر اعظم اور سرفراز احمد سمیت کئی کھلاڑی شامل ہیں۔

شائقین کرکٹ کھلاڑیوں کی تصاویر اور مصنوعی اسٹیڈیم کے ساتھ تصاویر بنوانے آرہے ہیں۔

شہری پی اسی ایل کے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے اور میچز کے آغاز کے لیے پرجوش ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024