• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ایس ایل میں ٹیموں کی موجودہ پوزیشن

شائع March 3, 2019
پی ایس ایل کے میچز 7 مارچ سے پاکستان میں ہوں گے—فوٹو:پی ایس ایل
پی ایس ایل کے میچز 7 مارچ سے پاکستان میں ہوں گے—فوٹو:پی ایس ایل

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2019 کے دلچسپ میچوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں 2 مارچ اور 3 مارچ کو آرام کا دن ہے تاہم اب تک کھیلے گئے میچوں کے بعد ملتان سلطانز سمیت پوائنٹس ٹیبل پر آخری چار پوزیشن میں شامل ٹیموں کے لیے شدید خطرات موجود ہیں۔

یکم مارچ کو کھیلے گئے میچوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی بہتر رین ریٹ کے باعث 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر بھی 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

دفاعی چمپیئن اسلام آباد کی ٹیم نے اب تک 8 میچ کھیلے ہیں، 4 میچوں میں کامیابی ہوئی اور پوائنٹس 8 ملے یوں تیسرا نمبر ہے۔

چوتھے نمبر پر لاہور قلندرز ہے جس کا رین ریٹ دیگر تین ٹیموں کے مقابلے میں بہتر ہے لیکن شکستوں اور فتح کے حوالے سے کراچی کنگز کے ہم پلہ ہے، کراچی کنگز اور لاہور نے 7،7 میچ کھیلے اور تین میچوں میں کامیابی کے ساتھ 6 پوائنٹس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل: گلیڈی ایٹرز نے سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

شاہد آفریدی اور شعیب جیسے بڑے اسٹارز پر مشتمل ملتان سلطانز کی پوزیشن اب تک سب سے کمزور ہے، سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک سب سے زیادہ 8 میچ کھیلے ہیں مگر سلطانز صرف 2 میچ جیت پائے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر ہے۔

پی ایس ایل میں گروپ سطح پر تمام ٹیموں کو مجموعی طور پر 10 میچ کھیلنے ہیں اور اب تک دفاعی چمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز نے 8،8 میچ کھیلے ہیں جبکہ دیگر ٹیمیں 7 میچ کھیل چکی ہیں، یوں اول الذکر ٹیموں کے دو میچ جبکہ دیگر کو 3 میچ کھیلنے ہیں۔

موجودہ صورت حال میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے الیمنیٹرز کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہیں کیونکہ ملتان سلطانز کے دومیچ ہیں جن میں سے ایک میچ کراچی کے خلاف ہے جبکہ دونوں ٹیموں بقیہ میچوں میں فتح لازمی ہے۔

لاہور قلندرز، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کو دیگر ٹیموں پر برتری کے لیے اپنے بقیہ تمام میچوں میں کامیابی ضروری ہے لیکن تینوں ٹیموں کے آپس میں کم ازکم ایک میچ باقی ہے اس لیے یہ امکان حقیقت ہوتا نظر نہیں آرہا۔

مزید پڑھیں:سنسنی خیز مقابلے کے بعد زلمی 4 وکٹوں سے فاتح، پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن

شدید خطرات سے دوچار سلطانز کے دونوں میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے خلاف ہیں اگر وہ دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کرتے ہیں، سلطانز کے پوائنٹس 8 ہوں گے اور اگر کنگز اور قلندرز ایک میچ بھی جیت لیتے ہیں تو ان کے پوائنٹس بھی 8 ہوں گے جس کے واضح امکانات موجود ہیں۔

اس صورت حال میں رین ریٹ کا کردار فیصلہ کن ہے تاہم اس وقت لاہور قلندرز کو برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوزیشن کراچی اور لاہور کی تین کامیابیوں کی صورت میں کمزور ہوگی اس لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے دونوں میچ اہم ہیں اور ایک کامیابی کی اشد ضرورت ہوگی جس کے بعد سرفہرست ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہوگا اور پھر اس صورت میں بھی رن ریٹ اہم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور قلندرز کے تین میچ باقی ہیں جس میں کراچی کنگز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز سے سامنا ہوگا، قلندرز کا مقابلہ کنگز سے ہے لیکن یہ صورت حال 4 مارچ کو دوسرے میچ میں واضح ہوجائے گی کیونکہ کنگز اور سلطانز میں سے جو بھی ٹیم ہارے گی وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتی ہے بالخصوص سلطانز کے سفر کا خاتمہ یقینی ہوجائے گا۔

کراچی کنگز کے لیے اگلا میچ پشاور سے ہے جس کی پوزیشن بھی 4 مارچ کو واضح ہوجائے گی کیونکہ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور زلمی مدمقابل ہوں گی اور کراچی کا تیسرا میچ 10 مارچ کو الیمنیٹر سے دو روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان اب تک ہونے والے مقابلوں میں پوزیشن برابر ہے اس لیے کوئی ٹیم اپنی جیت کو یقینی بناسکتی ہے۔

لاہور قلندرز کا مقابلہ 5 مارچ کو پشاورزلمی سے ہوگا، 9 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور 10 مارچ کو ملتان سلطانز سے ہوگا تاہم قلندرز کے لیے ان میچوں سے قبل ٹورنامنٹ میں پوزیشن واضح ہوگی اور اسی حساب سے حکمت عملی ترتیب دینے میں مدد ملے گی کیونکہ جہاں کراچی اور ملتان کی پوزیشن واضح ہوگی وہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان بھی مقابلے کی صورت حال واضح ہوگی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز معمول کے مطابق ہوں گے، احسان مانی

کراچی کنگز 4 مارچ کو ملتان سلطانز سے نبردآزما ہوں گے اور 7 مارچ کو اپنے ہوم گراؤنڈ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی سے ٹکرائیں گے اور اس میچ کو دلچسپ بنانے کے لیے انہیں ابوظہبی میں ملتان سلطانز کو شکست دینا لازمی ہے ورنہ یہ میچ رسمی کارروائی بھی ہوسکتا ہے۔

کراچی کنگز 10 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مدمقابل ہوں گے تاہم جب تک ٹورنامنٹ کی واضح شکل سامنے آچکی ہوگی۔

خیال رہے کہ ابوظہبی میں 4 مارچ اور 5 مارچ کو 4 میچ کھیلے جائیں گے جس کے بعد ایک دن کا آرام ہوگا اور 7 مارچ کو ٹیمیں پاکستان آئیں گی اور کراچی میں ایک میچ ہوگا اور 9 مارچ کو لاہور میں قلندرز اور یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گے۔

گروپ کے آخری دومیچ 10 مارچ کو کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، قلندرز سلطانز سے مقابلہ کریں گے۔

پی ایس ایل کا پہلا الیمینیٹر لاہور میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دوسرے اور تیسرے الیمینیٹر کے علاوہ فائنل بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024