• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

محض ایک برگر کھانا بھی جان لیوا مرض کا شکار بنانے کے لیے کافی

شائع March 1, 2019

محض ایک برگر کھانا ہی خون کی شریانوں پر منفی اثرات مرتب کرنے کے لیے کافی ہے۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

الینوائے یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ برگر، پیزا غرض ہر قسم کا فاسٹ فوڈ کھانا فوری طور پر کچھ وقت کے لیے شریانوں کی اکڑن کا باعث بنتا ہے۔

اس عارضے کو ایتھیروسلی روسس کہا جاتا ہے یہ دل کی ایسی بیماری ہے جس میں ایک غیر لچکدار مادہ شریانوں میں جمع ہوجاتا ہے، اور اسے ہارٹ اٹیک اور فالج کی بنیادی وجہ بھی مانا جاتا ہے۔

تحقیق میں عندیہ دیا گیا کہ فاسٹ فوڈ ہماری توقعات سے بھی زیادہ صحت کے لیے نقصان ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران چوہوں اور لیبارٹری میں تیار کیے گئے انسانی خلیات میں اس طرح کی خوراک کے نتیجے میں 2 اقسام کے کولیسٹرول کو اس کا باعث قرار دیا گیا۔

یہ اقسام ایل ڈی ایل اور آکسائیڈ ایل ڈی ایل ہیں۔

تحقیق کے دوران چوہوں کو متوازن غذا اور فاسٹ فوڈ یعنی زیادہ چربی، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس والی غذا کا استعمال کرایا گیا۔

جن جانوروں کو فاسٹ فوڈ جیسی غذا استعمال کرائی گئی، ان میں فوری طور پر شریانوں کی اکڑن کو دریافت کیا گیا۔

یہ اپنی طرز کی پہلی تحقیق ہے جس میں ایل ڈی ایل اور آکسائیڈ ایل ڈی ایل کے اثرات کا تجزیہ کیا گیا اور جانا گیا کہ یہ کس طرح انسانی خلیات پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے حیرت کا باعث تھا کہ آکسائیڈ ایل ڈی ایل کی معمولی مقدار بھی خلیات کی ساخت میں ڈرامائی تبدیلیاں لاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فاسٹ فوڈ کے نتیجے میں خون میں موجود چربی میں آنے والی تبدیلیاں شریانوں کی دیوار کے معیار کو کم کردیتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خلیات کی جھلی میں آنے والی تبدیلیوں کے نتیجے میں ایتھیروسلی روسس کا عمل شروع ہوجاتا ہے اور اس کے خطرات اوپر درج کیے جاچکے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ بہت زیادہ فاسٹ فوڈ کھانے کا شوق جلد موت کا باعث بن سکتی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Mar 02, 2019 05:21pm
SAY NO TO BURGERs........................... SAY BAY BAY TO BURGERs

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024