پاکستان کو او آئی سی اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے تھا، زرداری
سابق صدر آصد علی زرداری نے او آئی سی اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اس اجلاس میں شرکت کر کے دوست ملکوں کے ساتھ رابطہ کر کے اپنا موقف پیش کرنا چاہیے تھا۔
سابق صدر پاکستان نے بھارتی طیارہ مار گرانے پر پاکستانی پائلٹ حسن صدیقی کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔
آصف زرداری نے کہا کہ میرا ماننا تھا کہ ہمیں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں جانا چاہیے لیکن ایوان اور دوستوں کا فیصلہ ہے کہ اجلاس کا بائیکاٹ کریں تو میں اس کی مخالفت نہیں کروں گا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں۔