• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ہونڈا کی نئی 125 ایس موٹرسائیکل پاکستان میں دستیاب

شائع February 28, 2019
نئی ہونڈا سی جی 125 — فوٹو بشکریہ اٹلس ہونڈا فیس بک پیج
نئی ہونڈا سی جی 125 — فوٹو بشکریہ اٹلس ہونڈا فیس بک پیج

اٹلس ہونڈا نے اپنی نئی سی جی 125 ایس موٹرسائیکل پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردی ہے۔

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق پہلی بار ہونڈا 125 میں سیلف اسٹارٹ سسٹم دیا گیا ہے۔

درحقیقت کمپنی نے سیلف پاور بائیک کے الفاظ کو ہی نمایاں کیا ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اس میں کک کے ساتھ سیلف اسٹارٹ کا آپشن بھی موجود ہے جبکہ فائیو گیئر ٹرانسمیشن دی گئی ہے۔

اس میں فور اسٹروک 125 سی سی او ایچ وی ائیر کول انجن دیا گیا ہے جبکہ فیول ٹینک میں 12.3 لیٹر ایندھن بھروانے کی گنجائش دی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق اسپیڈومیٹر کو بھی ری ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

یہ موٹرسائیکل 2 رنگوں بلیک اور ریڈ میں دستیاب ہوگی اور اس کی قیمت ایک لاکھ 34 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہونڈا موٹر سائیکل کے دو ماڈل سی ڈی 70 سی سی اور سی جی 125 کی طلب زیادہ ہے اور دونوں پریمیم رقم میں تاحال فروخت ہو رہی ہیں۔

جس وجہ سے کمپنی کو دونوں ماڈلز کی موٹر سائیکلوں کی فراہمی یقینی بنانے میں مشکلات درپیش ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیٹا کے مطابق اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے جولئی سے نومبر 2017 کے دوران 4 لاکھ 54 ہزار 195 موٹر سائیکلیں فروخت کیں جو گزشتہ سال ان ہی مہینوں کے دوران 3 لاکھ 74 ہزار 558 تھی۔

2016-17 میں کمپنی نے 9 لاکھ 60 ہزار 105 یونٹس فروخت کرنے کا ریکارڈ بنایا جو گزشتہ سال 2015-16 کے درمیان 8 لاکھ 11 ہزار 34 تھا۔

تبصرے (2) بند ہیں

ayaz supro Feb 28, 2019 09:33pm
zaberdast
ayaz supro Feb 28, 2019 09:34pm
very nice & lovelly

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024