• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 دکاندار جاں بحق

شائع February 28, 2019
پولیس نے نائن ایم ایم کے 10 خالی خول تحویل میں لے لیے —فائل فوٹو/اے ایف پی
پولیس نے نائن ایم ایم کے 10 خالی خول تحویل میں لے لیے —فائل فوٹو/اے ایف پی

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں 6 مشتبہ ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کر کے 2 دکانداروں کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ ’11 جی سیکٹر میں نالا اسٹاپ کے پاس کولڈڈرنگ شاپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 45 سالہ اقبال عبداللہ، ان کا 50 سالہ کزن الیاس یوسف جاں بحق اور 60 سالہ الیاس عبداللہ زخمی ہو ئے‘۔

مزید پڑھیں: کراچی: ڈکیتی کی وارداتوں میں تاجر کے علاوہ تین ڈاکو ہلاک

نیو کراچی کے ڈی ایس پی ارشاد علی بھٹو نے بتایا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی نیت سے کولڈ ڈرنگ ڈیلیر کی دکان پر دھاوا بولا، تاہم انہوں نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ’اقبال نے مزاحمت کی اور ایک مشتبہ ڈاکو کو پکڑ لیا، اسی دوران دیگر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے‘۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اقبال اور الیاس کے سر اور سینے پر گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ الیاس عبداللہ زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: اغوا اور ڈکیتی میں ’کریم ڈرائیورز‘ ملوث

پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ دوپہر 2 بج کر 55 منٹ پر پیش آیا۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ ’تفتیش کاروں نے جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 10 خالی خول اپنی تحویل میں لے لیے‘۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ افراد کا تعلق ’گودرا برادری‘ سے تھا جو ایف بی ایریا بلاک 17 کے رہائشی تھے۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں مذکورہ کولڈ ڈرنگ ڈیلر بہت مشہور ہے جہاں یومیہ 2 سے 4 لاکھ روپے کی آمدنی ہوتی تھی اور ایسا لگتا ہے کہ ڈاکو آمدنی سے متعلق واقف تھے‘۔

واضح رہے کہ کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ ماہ ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکوؤں کے علاوہ ایک تاجر بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

صدر کی الیکٹرونکس مارکیٹ میں 25 سالہ تاجر اویس کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو مارکیٹ میں لوٹ مار میں مصروف تھے تاہم تاجر کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس کے بعد ان پر فائرنگ کی گئی اور وہ جاں بحق ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024