• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سرحد پر کشیدگی: پاک - بھارت اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان

شائع February 28, 2019
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کی جانب سے بھارت کے زیرِ تسلط کشمیر میں کامیاب کارروائی کے بعد بھارت کے بمبئی اسٹاک ایکسچینج (سینسیکس) میں شدید مندی کا رجحان رہا، جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی تنزلی دیکھنے میں آئی۔

پاک فضائیہ کی جانب سے صبح کے وقت مقبوضہ کشمیر میں کامیاب کارروائی کی گئی جس کے حوالے سے بعد میں پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے بھی تصدیق کی۔

بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹی وی کی رپوٹ کے مطابق بی ایس ای سینسیکس انڈیکس میں کاروبار کے دوران 600 پوائنٹس تک کی کمی دیکھنے میں آئی۔

بی ایس ای سینسیکس انڈیکس دن کے اختتام پر 68.28 کی واضح کمی کے ساتھ بند ہوا۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ نے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، پاک فوج

اسی طرح گزشتہ روز بھارتی طیاروں کی جانب سے دراندازی کی گئی تھی جس کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کرنے عزم ظاہر کیا تو اس کا اثر بھی بمبئی اسٹاک ایکسچینج پر پڑا اور بی ایس ای میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچیج بھی سرحدی کشیدگی کی وجہ سے بچ نہ سکا اور کاروباری دن اس میں 128 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 8 سو 21 پوائنٹس کے ساتھ ہوا جس میں ٹریڈنگ کے دوران تقریباً 14 سو 21 پوائنٹس کی واضح کمی دیکھنے میں آئی۔

تاہم مارکیٹ میں اس کے بعد تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی فضائی حدود جزوی طور پر بحال، کمرشل فلائٹس تاحال بند

تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 128 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

تاجروں اور مارکیٹ تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک کے اسٹاک ایکسچیجز مندی کے شکار ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے پہلے بھارتی حدود میں فضائی کارروائی کی گئی تھی جس کے بعد بھارتی طیاروں نے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تھی جنہیں پاک فضائیہ کے طیاروں نے مار گرایا تھا۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کے گرائے گئے 2 طیاروں میں سے ایک پاکستانی حدود جبکہ ایک بھارتی حدود میں گرا۔

آزاد کشمیر میں تباہ ہونے والے طیارے کے پائلٹ نے خود کو طیارے سے نکال لیا جسے بعد میں پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرلیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024