• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سنگاپور کی 50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر میں مدد کی پیشکش

شائع February 26, 2019
سنگاپور کا شہری منصوبہ بندی میں کافی تجربہ ہے—فوٹو: بشکریہ تحریک انصاف ویب سائٹ
سنگاپور کا شہری منصوبہ بندی میں کافی تجربہ ہے—فوٹو: بشکریہ تحریک انصاف ویب سائٹ

کراچی: سنگاپور نے آئندہ 5 برسوں میں 50 لاکھ سستے گھر بنانے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کو پیش کش کی ہے کہ وہ اس کی تعمیر میں اپنی مہارت دینے کو تیار ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ پیش کش ارن کے لیے سنگاپور کے سفیر شمشیر زمان، جنوبی ایشیا بزنس گروپ کے نائب چیئرمین اور مشرق وسطیٰ بزنس گروپ کے چیئرمین کی جانب سے کی گئی جو سرمایہ کاری اور تجارت کے 22 رکنی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔

فیڈریشن ہاؤس میں تاجر رہنماؤں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کاروباری صورتحال انتہائی بہتر ہوئی ہے اور وفود کو انفرااسٹرکچر سیکٹر، انفارمیشن ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور پورٹ منیجمنٹ میں سروس فراہم کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹیکس نظام کو بدلنا ہوگا، وزیر اعظم

تاہم انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سنگاپور کا شہری منصوبہ بندی میں کافی تجربہ ہے، لہٰذا ملک وزیر اعظم عمران خان کے 50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کے وعدے کی حمایت کرے گا۔

شمشیر زمان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی چھٹے بڑے آبادی والے ملک کے طور پر اقتصادی تعلقات کی دوطرفہ ترقی کے لیے زبردست صلاحیت فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنگاپور پاکستان کے لیے فنانسنگ، سروسز اور مہارت کے لیے ایک مرکز ہوسکتا ہے اور ملک میں بڑھتا ہوا استحکام اور پی ٹی آئی حکومت کی اقتصادی اصلاحات سے متعلق عزم سے وہاں موجود کمپنیز پرجوش ہیں۔

اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے امور جہاز رانی علی حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں پاک چین اقتصادی رہداری (سی پیک) کے تحت ملک میں چینی سرمایہ کاری آرہی ہے، جسے خصوصی اقتصادی زونز اور صنعتوں میں تبدیل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے چین سے سرمایہ کاری لائیں گے’

قبل ازیں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر دارو خان اچکزئی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان- سنگاپور مفت تجارتی معاہدے پر بھی غور کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں پاکستان دوسری بڑی معیشت ہے اور وہ سنگاپور کو زراعت کی مصنوعات برآمد کرتا ہے، اس وقت پاکستان کی سنگاپور کو برآمدات 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہے جبکہ درآمدات 86 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024