• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شادی کی استقبالیہ تقریب میں ایمان علی کا خوبصورت انداز

شائع February 26, 2019
اداکارہ کا جوڑا ان کے قریبی دوست اور ڈیزائنر مہدی نے تیار کیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اداکارہ کا جوڑا ان کے قریبی دوست اور ڈیزائنر مہدی نے تیار کیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ایمان علی نے رواں ماہ اپنے قریبی دوست بابر بھٹی سے شادی کرکے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی ایمان علی کی ملاقات بابر بھٹی سے کراچی میں ہوئی اور یہ دونوں کئی سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں جبکہ گزشتہ سال تک ان دونوں نے اپنے رشتے کو خفیہ بھی رکھا۔

38 سالہ ایمان علی نے اپنے شادی کے دوران تو زرد رنگ کے ملبوسات پہنے، جس کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پوری زندگی ماڈلنگ کے دوران بھاری ملبوسات پہنتی آرہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی شادی میں نہایت سادہ انداز اپنائیں گی۔

جہاں ماڈل کے نکاح اور مہندی کی تقریب میں ان کے انداز کو بےحد پسند کیا گیا، وہیں اب ان کی شادی کے استقبالیہ کی تقریب کے دوران بھی ایمان علی کی تیاری کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’قبول ہے‘، ایمان علی کی زندگی کے نئے سفر کا آغاز

ایمان علی نے اپنی شادی کی استقبالیہ تقریب کے دوران قریبی دوست ڈیزائنر مہدی کی جانب سے بنایا گیا عروسی جوڑا زیب تن کیا۔

ان کا عروسی جوڑا سفید اور سنہرے رنگ کے ساتھ تیار کیا، جبکہ اس دوران انہوں نے خوبصورت زیورات پہن کر اپنے اس لک کو مکمل کیا۔

ایمان کا میک اپ ان کے قریبی دوست اور میک آرٹس اطہر شہزاد نے کیا۔

ایمان علی کے دلہا بابر بھٹی اس تقریب کے دوران سیاہ رنگ کے سیوٹ میں نظر آئے۔

استقبالیہ تقریب میں پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی جن میں علی ظفر، عروہ حسین، فرحان سعید اور ثروت گیلانی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ایمان علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

اس تقریب کے دوران ایمان علی اپنے دوستوں اور بابر بھٹی کے ہمراہ رقص کرتی بھی نظر آئیں۔

جبکہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے اس ایونٹ میں ایمان علی کے لیے گانے بھی گائے۔

خیال رہے کہ ایمان علی نے ڈان کو دیے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی ملاقات بابر بھٹی سے ڈیڑھ سال قبل کراچی میں ہوئی تھی، جس کے بعد ہی انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

فیشن ڈیزائنر اور اینکر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے رواں سال اپنے انسٹاگرام پیج پر ایمان علی کی شادی کا اعلان ایک ویڈیو میں کیا تھا۔

یہ ویڈیو ایمان علی کی ڈھولکی کے موقع کی تھی جس میں سپرماڈل کے قریبی دوست ڈانس کی مشق کررہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024