• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارت ہوش کے ناخن لے ورنہ منہ کی کھانی پڑے گی، شاہ محمود

شائع February 26, 2019 اپ ڈیٹ February 27, 2019
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک فو ملک کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہے— فائل فوٹو: اے پی پی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک فو ملک کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہے— فائل فوٹو: اے پی پی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے جارحیت کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس کا جواب دینے کا پاکستان مکمل حق رکھتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے اور بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی ایئرفورس کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کی تھی، جس پر پاک فضائیہ نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے دشمن کے طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ کی دراندازی کی کوشش، پاک فضائیہ کا بروقت ردِ عمل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی دراندازی کے بعد جاری بیان میں کہا کہ بھارت میں انتخابات کے باعث خطے کا امن تباہ ہو رہا ہے اور وہ مستقل پاکستان کو تنہا کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ شب بھی کہا تھا کہ قوم کو گمراہ نہیں کروں گا، لہٰذا میں واضح کردوں کہ پاکستان پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں اور ملک کو تیار رہنا ہوگا۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ قوم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ملک کے محافظ کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہر گھڑی تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی، سشما سوراج کی ابو ظہبی میں ملاقات متوقع

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کے مقاصد اور عزائم کو سمجھنا ہوگا کیونکہ ان کی حکمت عملی ہے کہ وہ پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کی بھاری قیمت ادا کی ہے اور ہم امن سے رہنا چاہتے ہیں، اسی لیے بھارت کو خبردار کرتا ہوں کہ ہمیں مت للکارو ورنہ تمہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک فوج ملک کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہے اور وہ پاکستان کے چپے چپے کا دفاع کرنے کی صلاحیت اور اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک-بھارت کشیدگی پر ہمیں تکلیف ہوتی ہے، سعودی وزیرخارجہ

انہوں نے پڑوسی ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور پاکستان کو چیلنج نہ کرے ورنہ اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024