• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر اعظم

شائع February 26, 2019
وزیر اعظم نے فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ کو مزید فعال اور مستحکم کرنے کی ہدایت کی — فوٹو: پی آئی ڈی
وزیر اعظم نے فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ کو مزید فعال اور مستحکم کرنے کی ہدایت کی — فوٹو: پی آئی ڈی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے منی لانڈرنگ کو قومی معیشت کے لیے ناسور قرار دیتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

منی لانڈرنگ کی موثر روک تھام کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور ان کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے وزیر اعظم نے فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کو مزید فعال اور مستحکم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے عناصر کو بے نقاب کر کے ان کی اصلیت عوام کے سامنے لائی جائے۔

اجلاس کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے حوالے سے ملک بھر کی کمرشل بینکوں اور مرکزی بینک کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کے خلاف تاریخ کی بڑی کارروائی کرنے جارہے ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ جعلی اکاؤنٹس کے ضمن میں اب تک 6 مختلف بینکوں کو 24 کروڑ 70 لاکھ روپے جرمانہ، جبکہ 109 افسران کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھلوانے میں حائل دشواریوں کو بھی دور کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر، معاون خصوصی شہزاد اکبر، معاون خصوصی افتخار درانی، گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ، سیکریٹری داخلہ، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین ایس ای سی پی، ڈی جی ایف آئی اے و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024