• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد ملتان سلطانز پر جرمانہ

شائع February 25, 2019 اپ ڈیٹ February 28, 2019
ملتان سلطانز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں پانچ میں سے صرف ایک میچ جیت سکی ہے— تصویر بشکریہ پی ایس ایل
ملتان سلطانز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں پانچ میں سے صرف ایک میچ جیت سکی ہے— تصویر بشکریہ پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں ناکامیوں سے دوچار ملتان سلطانز کی ٹیم نئی مشکل میں پھنس گئی ہے اور سلو اوور ریٹ کے سبب ان پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

اتوار کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ وقت میں دو اوورز پیچھے رہی۔

مزید پڑھیں: آگے بڑھنے کے لیے کراچی کو یہ فارمولہ چھوڑنا ہوگا

ملتان سلطانز کی ٹیم لیگ کے ضابطہ اخلاق کی مرتکب قرار پائی جس پر میچ ریفری روشن مہانامہ نے ان پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم کے تمام اراکین پر 10 فیصد اور کپتان شعیب ملک پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور اگر رواں سیزن میں وہ دوبارہ اس جرم کا ارتکاب کرتے ہیں تو ان پر دگنا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ویزا دینے سے انکار، بھارت اسنوکر مقابلے کی میزبانی سے محروم

مذکورہ میچ میں پشاور زلمی کے خلاف ملتان سلطانز کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ملتان سلطانز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں پانچ میں سے صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024