• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

نابالغ لڑکیوں کے ریپ کیس میں گلوکار آر کیلی کی ضمانت منظور

شائع February 25, 2019
فرد جرم عائد ہونے کے بعد آر کیلی خود پولیس تھانے پہنچے تھے—فوٹو: اے پی
فرد جرم عائد ہونے کے بعد آر کیلی خود پولیس تھانے پہنچے تھے—فوٹو: اے پی

کم سے کم 50 خواتین اور کم عمر لڑکیوں کو ریپ اور جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے گلوکار 52 سالہ رابرٹ سلویسٹر کیلی (آر کیلی) پر امریکی عدالت نے 2 دن قبل ہی فرد جرم عائد کی تھی۔

عدالت نے گلوکار پر کم سے کم 4 خواتین اور نابالغ لڑکیوں کو ریپ اور جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی فرد جرم عائد کی تھی۔

عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد آر کیلی نے 23 فروری کو ہی خود پولیس تھانے پہنچ کر گرفتاری پیش کی تھی۔ تاہم اب عدالت نے ان کی ضمانت منظور کردی۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ریاست الینوائے کی کک کاؤنٹی کی عدالت نے گلوکار کی ضمانت منظور کی۔

کک کاؤنٹی کے جج جوہن فٹزگیرالڈ نے گلوکار کی ضمانت 10 لاکھ امریکی ڈالر کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ایک لاکھ ڈالر جمع کرانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: آر کیلی پر خواتین اور نابالغ لڑکیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام

عدالت نے حکم دیا کہ آر کیلی کو ایک لاکھ ڈالر نقد جمع کرانے کے بعد رہا کیا جائے، تاہم گلوکار کے وکیل نے ضمانت منظور ہونے کےبعد بتایا کہ لگتا نہیں کہ ان کے مؤکل ایک لاکھ ڈالر کا انتطام کر پائیں گے۔

آر کیلی کا نشانہ بننے والی زیادہ تر نوجوان لڑکیاں و خواتین سیاہ فام ہیں—فائل فوٹو: ڈیلی بیسٹ
آر کیلی کا نشانہ بننے والی زیادہ تر نوجوان لڑکیاں و خواتین سیاہ فام ہیں—فائل فوٹو: ڈیلی بیسٹ

عدالت نے آر کیلی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں متاثرہ خواتین سے رابطہ کرنے سے بھی روک دیا۔

عدالت نے آر کیلی اور ان کے وکیل کو واضح طور پر ہدایت کی کہ وہ کسی بھی متاثرہ خاتون سے رابطہ نہیں کریں گے اور خصوصی طور پر وہ کسی بھی نابالغ لڑکی سے رابطہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔

عدالت نے آر کیلی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا۔

مزید پڑھیں: گلوکار آر کیلی پر مزید 2 خواتین کو نشہ دے کر جنسی نشانہ بنانے کا الزام

تاہم گلوکار کی ضمانت منظور ہونے کے بعد ان کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے مؤکل ایک لاکھ ڈالر کا انتظام کرنے کے اہل نہیں ہیں۔

کچھ دن قبل مزید 2 خواتین نے گلوکار پر الزامات عائد کیے تھے—فوٹو: ٹوئٹر
کچھ دن قبل مزید 2 خواتین نے گلوکار پر الزامات عائد کیے تھے—فوٹو: ٹوئٹر

آر کیلی کے وکیل کے مطابق انہیں نہیں لگتا کہ گلوکار فوری طور پر ایک لاکھ ڈالر کا انتظام کرپائیں گے۔

آخری اطلاعات تک آر کیلی نے ایک لاکھ ڈالر کا انتظام نہیں کر پائے تھے اور وہ تاحال پولیس کی تحویل میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمر لڑکیوں کے ریپ کا الزام، آر کیلی پر فرد جرم عائد

رپورٹ کے مطابق آر کیلی کو ایک لاکھ امریکی ڈالر جمع کرانے کے بعد ہی جیل سے رہا کیا جائے گا۔

فرد جرم عائد ہونے کے بعد گلوکار نے خود گرفتاری دی تھی—فوٹو: اے پی
فرد جرم عائد ہونے کے بعد گلوکار نے خود گرفتاری دی تھی—فوٹو: اے پی

خیال رہے کہ آر کیلی پر کم سے کم 50 خواتین اور نابالغ لڑکیوں کو ریپ اور جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا الزام ہے۔

آر کیلی ان ہی الزامات کے باعث پہلے بھی جیل اور عدالتی مقدمات کا سامنا کر چکے ہیں، تاہم وہ ماضی میں ان مقدمات سے آزاد ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: کم عمر لڑکیوں کے ریپ الزامات کے بعد امریکی گلوکار کے گانوں کو ہٹا دیا گیا

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے آر کیلی کا نشانہ بننے والی خواتین کے الزامات پر مبنی دستاویزی فلم سامنے آنے کے بعد گلوکار کے خلاف مہم شروع ہوئی تھی۔

آر کیلی نے عالیہ سے 15 برس کی عمر میں شادی کی—فائل فوٹو: مس ڈمپلز
آر کیلی نے عالیہ سے 15 برس کی عمر میں شادی کی—فائل فوٹو: مس ڈمپلز

آر کیلی پر متعدد نابالغ لڑکیوں کا ریپ اور انہیں نشہ دے کر جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے الزامات ہیں۔

گلوکار نے متعدد خواتین کے ساتھ 18 سال کی عمر سے پہلے جنسی تعلقات استوار کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نابالغ لڑکیوں کے ریپ میں ملوث گلوکار کیساتھ کام کرنے پر لیڈی گاگا کی معذرت

آر کیلی پر نابالغ لڑکی کے ساتھ شادی کرنے کا الزام بھی ہے، انہوں نے پہلی شادی دعا ہفٹن سے 1994 میں کی تھی، اس وقت دعا ہفٹن کی عمر 15 برس تھی، تاہم انہوں نے دستاویزات میں اپنی عمر 18 برس لکھوائی تھی۔

آر کیلی پر دوسری بیوی اینڈریا کیلی نے بھی بدترین جنسی تشدد کے الزام عائد کر رکھے ہیں—فوٹو: دی سورسز
آر کیلی پر دوسری بیوی اینڈریا کیلی نے بھی بدترین جنسی تشدد کے الزام عائد کر رکھے ہیں—فوٹو: دی سورسز

بعد ازاں آر کیلی نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں دعا ہفٹن کی عمر پتہ نہیں تھا، دعا ہفٹن 22 سال کی عمر میں اگست 2001 میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں 8 افراد کے ساتھ ہلاک ہوگئیں تھیں۔

آر کیلی پر دوسری اہلیہ اینڈریا کیلی کو کئی سال تک بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانےکا الزام بھی ہے۔

اینڈریا کیلی نے گلوکار سے 2009 میں طلاق لی تھی، جس کے بعد انہوں نے ان کے خلاف الزامات لگائے۔

آر کیلی پر دیگر کئی خواتین نے بھی بدترین جنسی تشدد اور نشہ دے کر ریپ کرنے کے الزامات لگا رکھے ہیں۔

آر کیلی کا نشانہ بننے والی زیادہ تر خواتین سیاہ فام ہیں اور متعدد کے ساتھ گلوکار نے 18 برس کی عمر سے قبل 1990 اور 2000 کے درمیان جنسی تعلقات استوار کیے۔

گلوکار پر گلوکارہ کے مائیکل نے بھی جنسی طور پر ہراساں کرنےکے الزامات لگا رکھے ہیں—فائل فوٹو: بوسپ
گلوکار پر گلوکارہ کے مائیکل نے بھی جنسی طور پر ہراساں کرنےکے الزامات لگا رکھے ہیں—فائل فوٹو: بوسپ

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024