• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہواوے کا سب سے منفرد پہلا فولڈ ایبل 5 جی فون

شائع February 24, 2019
ہواوے میٹ ایکس — اے ایف پی فوٹو
ہواوے میٹ ایکس — اے ایف پی فوٹو

سام سنگ نے گزشتہ دنوں اپنا پہلا فولڈ ایبل فون گلیکسی فولڈ متعارف کرایا تھا اور اب اس کے مقابلے میں چینی کمپنی ہواوے بھی اپنی ایسی ہی ڈیوائس میٹ ایکس لے آئی ہے۔

بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر ہواوے نے اپنا پہلا فولڈ ایبل 5 جی فون میٹ ایکس متعارف کرایا اور یہ ڈیزائن کے لحاظ سے گلیکسی فولڈ سے زیادہ متاثر کن ہے۔

ہواوے نے اس فون کو دنیا کا تیز ترین فولڈ ایبل فائیو جی فولڈ ایبل فون قرار دیا ہے۔

میٹ ایکس بند شکل میں 6.6 انچ کے فرنٹ ڈسپلے کے ساتھ ہے جس میں 19:5:9 ایسپکٹ ریشو دیا گیا ہے جبکہ بیک پر 6.38 انچ ڈسپلے 25:9 ایسپکٹ ریشو کے ساتھ ہے۔

جب اس فون کو اوپن کیا جاتا ہے تو یہ 8 انچ اسکرین کا ٹیبلیٹ بن جاتا ہے جس میں 2 ایپس کو بیک وقت چلایا جاسکتا ہے۔

یہ فون ان فولڈ ہونے پر 5.4 ملی میٹر موٹا ہوگا جبکہ فولڈ ہونے پر 11 ملی میٹر موٹا ہوجائے گا۔

اس فون میں گرپ بار نامی ایک فیچر دیا گیا ہے جو ایک ہاتھ سے بھی اس ڈیوائس کو پکڑنے میں مدد دیتا ہے۔

اس فون میں کمپنی نے اپنا 7 نانومیٹر کیرین 980 پراسیسر جبکہ بالون 5000، فائیو جی موڈیم دیا ہے، جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فائیو جی موڈیم بہت تیز ہے اور اس کی ڈاﺅن لوڈ اسپیڈ 4.6 جی بی پی ایس ہے یعنی بیشتر 4 جی موڈیم سے 10 گنا تیز جبکہ کوالکوم ایکس 50 فائیو جی موڈیم سے دوگنا تیز۔

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

اس کے مقابلے میں سام سنگ نے ایکسینوس 5100 فائیو جی موڈیم کی ڈاﺅن لوڈ اسپیڈ 2.3 جی بی پی ایس ہے۔

اس میں ڈاﺅن لوڈنگ رفتار اتنی تیز ہے کہ کمپنی کے مطابق صارفین ایک جی بی فلم محض 3 سیکنڈ میں ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔

اس میں 4500 ایم اے ایچ پاور سیل بیٹری دی گئی ہے جبکہ یہ 55 واٹ چارجنگ سپورٹ کرتا ہے جس سے آدھے گھنٹے میں 85 فیصد چارجنگ ممکن ہے۔

اس کا پاور بٹن فنگرپرنٹ ریڈر کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔

فون میں لائیسا ڈیزائن کیمرے اور یو ایس بی پورٹ سی بھی موجود ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت 2299 یورو (3 لاکھ 64 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے تاہم یہ صارفین کے لیے کب تک دستیاب ہوگا، فی الحال اس کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024