• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بلوچستان: ڈیرہ مراد جمالی میں بم دھماکا، ایک شخص جاں بحق

شائع February 24, 2019
دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا — فائل فوٹو/ اے ایف پی
دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا — فائل فوٹو/ اے ایف پی

صوبہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بم دھماکا ڈیرہ مراد جمالی میں مزدور چوک پر ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں 2 دھماکے، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

پولیس کے مطابق بم ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا جسے مقامی ڈاکٹر کے کلینک کے باہر دھماکے سے اڑایا گیا۔

اس سے قبل 6 جنوری 2019 کو بلوچستان کے علاقے پشین اور پنجگور میں ہونے والے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

21 نومبر 2018 کو بلوچستان کے ضلع چمن میں مسجد کے اندر دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024