• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہنڈائی نشاط موٹرز نے 2 نئی گاڑیاں متعارف کرادیں

شائع February 24, 2019
لاہور کے ایمپوریم مال میں تقریب کے دوران ہنڈائی کی گاڑیاں متعارف کرائی گئیں — فوٹو بشکریہ ہنڈائی پاکستان فیس بک
لاہور کے ایمپوریم مال میں تقریب کے دوران ہنڈائی کی گاڑیاں متعارف کرائی گئیں — فوٹو بشکریہ ہنڈائی پاکستان فیس بک

لاہور: ہنڈائی نشاط موٹرز لمیٹڈ نے 2 نئی گاڑیاں، سانتا فے اور گرینڈ اسٹاریکس، متعارف کرادیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سانتا فے 5 سیٹر ایس یو وی گاڑی ہے جبکہ گرینڈ اسٹاریکس ایک چھوٹی وین ہے۔

ان گاڑیوں کے سامنے آنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہنڈائی نشاط موٹرز پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں داخل ہوتے ہوئے پہلے سے موجود گاڑیوں کی صنعت سے وابستہ کمپنیوں کو ٹکر دینے والا ہے۔

مزید پڑھیں: مہران سے بھی سستی اور بہتر گاڑی خریدنا پسند کریں گے؟

ہنڈائی کی گرینڈ اسٹاریکس — فوٹو بشکریہ ہنڈائی پاکستان فیس بک
ہنڈائی کی گرینڈ اسٹاریکس — فوٹو بشکریہ ہنڈائی پاکستان فیس بک

ہنڈائی کے چیف آپریٹنگ افسر ٹاٹسویا ساٹو نے لاہور کے ایمپوریم مال میں ہنڈائی کا اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل ریٹیل اسٹور، جہاں یہ گاڑیاں ڈسپلے پر کھڑی کی گئی ہیں، کو متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ’صارفین کو ماحول دوست تجربہ دینے کے سفر کا یہ پہلا قدم ہے، جہاں وہ ہنڈائی کی بہترین گاڑیوں کے بارے میں جان سکیں گے۔

دونوں گاڑیاں ہنڈائی اور نشاط گروپ کی جانب سے مشترکہ طور پر بنائی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا نظریہ ہے کہ ہم سب سے زیادہ قابل قدر آٹوموبائل برانڈ بن کر سامنے آئیں اور پاکستان میں ہنڈائی کو دوبارہ کامیاب بنائیں‘۔

خیال رہے کہ ہونڈائی اس سے قبل 2004 تک پاکستان میں اپنی گاڑیاں اسمبل کرتی رہی تھی مگر اس کے مقامی اشتراک دار کمپنی فاروق موٹرز لمیٹڈ کے دیوالیہ ہونے کے بعد کورین کمپنی نے اسمبلنگ بند کردی تھی۔

اس گاڑی کے ذریعے وہ لگ بھگ 14 سال بعد پاکستان میں واپسی کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024