• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: مرد و خاتون کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، پولیس کا دعویٰ

شائع February 23, 2019 اپ ڈیٹ February 24, 2019
مقتول کے والد نے مردہ خانے میں اپنے بیٹے کی شناخت کی—فوٹو: ڈان نیوز
مقتول کے والد نے مردہ خانے میں اپنے بیٹے کی شناخت کی—فوٹو: ڈان نیوز

کراچی پولیس نے چند روز قبل حب ڈیم سے متصل روڈ پر ملنے والی 2 لاشوں سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ انہیں مبینہ طور پر 'غیرت کے نام‘ پر قتل کیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سرجانی ٹاؤن پولیس کو مرد اور خاتون کی گلا کٹی لاشیں ملی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: 'غیرت کے نام پر' بھائی کے ہاتھوں 17 سالہ بہن قتل

اس حوالے سے بتایا گیا کہ جمعہ کو مقتولین کی شناخت ممکن ہو سکی، دونوں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے تھے اور اورنگی ٹاؤن کے علاقے میٹروول میں رہائش پذیر تھے اور اپنے گھروں سے ’لاپتہ‘ تھے۔

پولیس کے مطابق قتل کیے جانے والے مرد کا نام نصیب زرخان تھا۔

سرجانی ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ادریس بنگش نے بتایا کہ ’مقتول کے والد جمعہ کے روز مردہ خانے آئے اور اپنے بیٹے کی شناخت کی‘۔

مقتول کے والد نے بتایا کہ ’گھریلو جھگڑے کے بعد ان کا بیٹا جولائی 2018 میں گھر سے چلا گیا تھا اور اس کے بعد سے لاپتہ تھا‘۔

مزید پڑھیں: حافظ آباد: غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی، داماد اور نواسوں کو قتل کردیا

دوسری جانب ایس ایچ او نے بتایا ’پولیس کو اس وقت شک گزرا جب مقتولہ خاتون کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پولیس کو دی گئی، یہ وہ ہی وقت تھا جب مقتول مرد بھی اپنے گھر سے لاپتہ ہوا تھا۔'

پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت ’بی بی‘ کے نام سے ہوئی۔

ایس ایچ او نے انکشاف کیا کہ ’پولیس نے اپنی انٹیلی جنس ذرائع سے مقتولین کے پڑوسیوں سے معلومات حاصل کی‘۔

پولیس نے بتایا کہ ’ہمیں پختہ یقین ہے کہ مقتولین نے ایک دوسرے کی مرضی سے گھر چھوڑا‘ تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: غیرت کے نام پر قتل کا مبینہ ملزم گرفتار

اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ ’خاتون کے اہلخانہ نے تاحال پولیس سے رابطہ نہیں کیا اور اطلاعات ہیں کہ وہ اپنا گھر ہی چھوڑ کر جا چکے ہیں‘۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024