• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چین میں کان کنوں کی بس کو حادثہ، 20 افراد ہلاک

شائع February 23, 2019
5 کان کن حادثے میں زخمی ہونے کے بعد چل بسے— فائل فوٹو: اے ایف پی
5 کان کن حادثے میں زخمی ہونے کے بعد چل بسے— فائل فوٹو: اے ایف پی

چین کے شمالی علاقے میں کان کنوں سے بھری بس بریک فیل ہونے سے حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں تقریباً 20 کان کن ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' نے چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ژنہوا' کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’چین کے خود مختار خطے اندرون منگولیا میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان کنوں سے بھری بس کا بریک فیل ہو گیا اور وہ بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی‘۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی

بس کو حادثہ ہفتے کی صبح پیش۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں 15 کان کن جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گئے تھے، جبکہ 5 دوران علاج دم توڑ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 زخمی کان کن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں تاہم رپورٹ میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ’کان‘ کون سی تھی۔

چین کی کانوں میں خطرناک حادثات عام ہیں جہاں کوئلے کی پیداواری حالات میں بہتری کی کوششوں اور غیر قانونی کانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے باوجود حفاظتی حالات ابتری کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: چین میں کان کے قریب دھماکا، 11 افراد ہلاک

کوئلے کی نجی کانیں، سرکاری کان کے برعکس کم احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں۔

13 جنوری کو چین کے شمالی علاقے میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 21 کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔

شانسی صوبے میں ہونے والے حادثے کے وقت زیر زمین کان میں 87 افراد کام کررہے تھے۔

گزشتہ برس دسمبر میں چین کی جنوب مغربی کوئلے کی کان میں ایک حادثے میں 7 کان کن ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل اکتوبر میں شانڈونگ صوبے میں کان میں ہونے والے حادثے میں 21 کان کن ہلاک ہوئے تھے اور صرف ایک کان کن زندہ بچ سکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چین: کوئلے کی کان میں حادثہ، 18 افراد ہلاک

چین کی نیشنل کول مان سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق 2017 میں چین میں کوئلے کی کان میں مختلف حادثوں میں 3 سو 75 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024