• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاک - بھارت میچ شیڈول کے مطابق ہوگا، آئی سی سی

شائع February 23, 2019 اپ ڈیٹ February 25, 2019
بھارت کی جانب سے آئی سی سی کو پاکستان مخالف خط لکھا گیا تھا — فائل فوٹو: اے ایف پی
بھارت کی جانب سے آئی سی سی کو پاکستان مخالف خط لکھا گیا تھا — فائل فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک ۔ بھارت مقابلہ شیڈول کے مطابق ہوگا، اسے تبدیل کرنے کا امکان نہیں ہے۔

آئی سی سی کے جنرل مینیجر کلیئر فرلونگ نے ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کی آئندہ بورڈ میٹنگ میں پاک بھارت کرکٹ کے معاملے کو زیرِ بحث لائے جانے کا امکان ہے۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا اور اس میں کوئی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

آئی سی سی جنرل مینیجر کا مزید کہنا تھا کہ کھیل بالخصوص کرکٹ میں لوگوں کو قریب لانے، دوریاں مٹانے اور قوموں کو متحد کرنے کی صلاحیت ہے۔

مزید پڑھیں: ہربھجن سنگھ کا ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی مستقبل میں ان طور طریقوں پر ممبران کے ساتھ بات کرے گا۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجیوں پر ہونے والے حملے کے بعد بھارتی کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے جنہیں اسلام آباد نے مسترد کردیا۔

بھارت کی جانب سے جب کوئی ہتھیار نہ چل سکا تو اس نے کھیلوں کو سیاست میں شامل کرتے ہوئے پاکستان سے بین الاقوامی ایونٹس میں بھی میچز نہ کھیلنے کا واویلا مچایا۔

گزشتہ روز بھارت میں کرکٹ کے امور چلانے والے ادارے بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بغیر ثبوت کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو پاکستان مخالف خط لکھا جس میں الزام عائد کیا کہ پاکستان کی سرزمین دہشت گردوں کے ہاتھوں اس استعمال ہوتی ہے.

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان سے نہ کھیلنے میں نقصان صرف بھارت کا ہوگا‘

اس نے رکن ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایسے ممالک کے ساتھ کرکٹ روابط نہ رکھیں جن کی سرزمین دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہوتی ہے۔

اس خط کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ماننا تھا کہ اس خط کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور اس سے کوئی فرق سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

علاوہ ازیں بھارت کے کچھ سابق کرکٹرز کی جانب سے بورڈ سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ بھارت، ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلے جبکہ کچھ بھارتی کھلاڑی اسے احمقانہ اقدام قرار دے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024