• KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:52pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:52pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm

ٹماٹر دستیاب نہیں؟ تو اس کا متبادل جان لیں

شائع February 23, 2019
ٹماٹر کے بہت سے متبادہ طریقے موجود ہیں —فوٹو/ شٹراسٹاک
ٹماٹر کے بہت سے متبادہ طریقے موجود ہیں —فوٹو/ شٹراسٹاک

ٹماٹر سبزی ہے یا پھل ابھی اس ہی پر دنیا بھر میں بحث جاری تھی کہ اب پاکستان میں لوگ ٹماٹر کا بھی متبادل سوچنے پر مجبور ہوگئے۔

ٹماٹر کا شمار ان سبزیوں میں ہوتا ہے جو تقریباً ہر پکوان بنانے میں استعمال ہوتی ہے۔

سرخ رنگ کے گول مٹول ٹماٹر پکوانوں میں ایک الگ ہی ذائقہ پیدا کر دیتے ہیں، جبکہ ان کے بغیر یقیناً کوئی ڈش مکمل نہیں لگے گی، پھر چاہے بریانی ہو یا کڑاہی، ٹماٹر ڈالنا تو ضروری ہے۔

لیکن اگر کبھی گھروں میں ٹماٹر دستیاب نہیں یا بازار میں ٹماٹر ملنا بند ہوگئے ہوں یا پھر یہ بہت زیادہ مہنگے ہوجائیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ ٹماٹر کے بہت سے متبادل بھی ہیں، جن کے استعمال سے آپ کے پکوان اتنے ہی ذائقہ دار ہوں گے جتنے کے ٹماٹر کے ساتھ بن رہے تھے۔

دہی

ٹماٹر سالن میں گریوی بنانے کے لیے ڈالے جاتے ہیں لیکن اگر آپ کو ٹماٹر نہیں مل رہے تو مصالحہ کے ساتھ دہی کو گرائنڈ کرکے یا سالن میں دہی پھینٹ کر بھی شامل کیا جاسکتا ہے، اس سے ذائقہ بھی برقرار رہے گا اور ٹماٹر کی کمی بھی محسوس نہیں ہوگی۔

املی

ٹماٹر کھانے کو کھٹا ذائقہ دینے کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں تو اگر ٹماٹر آنا بند ہوجائیں تو املی کا استعمال کرلیں، کیوں کہ املی قدرتی طور پر کھٹی ہوتی ہے۔

لیموں

کبھی صرف ٹماٹر کھا کر دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ اس کا ذائقہ ترش بھی ہوتا ہے اور اگر آپ ایسے پکوان بنارہے ہیں جن میں کٹھاس کی ضرورت ہو تو ٹماٹر کی جگہ لیموں کے چند قطروں کا استعمال کرلیں۔

ٹماٹو کیچپ

کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر گھر میں ٹماٹر موجود نہیں تو پکوان تیار کرنے کے دوران ٹماٹو کیچپ کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

البتہ اس کیچپ کو پکوان میں شامل کرنے سے قبل 15 منٹ تک بھونیں تاکہ اس کی مٹھاس ختم ہوجائے۔

پیاز

ٹماٹر شوربے کو گاڑھا کرتا ہے اور اگر اسے شامل نہ کیا جائے تو شوربا پانی جیسا ہوجائے گا۔

تو اگر اس کو گاڑھا کرنے کے لیے اس کی جگہ کسی اور سبزی کا استعمال کرنا ہے تو بھنی ہوئی پیاز سالن میں شامل کرلیں۔

دودھ کی بالائی

دودھ کی بالائی میں کڑاہی مصالحہ ملا کر ڈالا جائے تو بھی سالن میں ٹماٹروں کی کمی پوری ہوسکتی ہے۔

امید ہے کہ اب آپ کو ٹماٹر دستیاب نہ ہونے پر کوئی مسئلہ نہ ہو، لیکن اگر آپ سلاد میں بھی ٹماٹر کھانا پسند کرتے ہیں تو پھر اس کی عادت ختم کرکے کھیرے اور پیاز سے کام چلائیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024