• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سلمان بٹ! ‘بدلا ہوا انسان، سبق سیکھ چکا’

شائع February 23, 2019
سلمان بٹ نے لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل میں پہلا میچ کھیلا—فوٹو:اے ایف پی
سلمان بٹ نے لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل میں پہلا میچ کھیلا—فوٹو:اے ایف پی

پاکستان کرکٹ کے ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے اپنے ماضی کے گناہوں کا خمیازہ بھگتنے کے بعد بالآخر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جیسی عالمی لیگ میں شامل ہو کر بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کردی ہے جس پر لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کا ماننا ہے کہ وہ ‘سبق سیکھ چکے ہیں اور بدل گئے ہیں’۔

سلمان بٹ کو برسوں کے طویل انتظار کے بعد پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ کے انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر ٹیم میں شامل کیا گیا اور ملتان سلطانز کے خلاف پہلا میچ بھی کھیلا۔

یا د رہے کہ سلمان بٹ پر جب 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہوئے تھے تو وہ اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔

سلمان بٹ نے طویل پابندی کے باجود کرکٹ سے اپنے تعلق کو جوڑے رکھا اور پہلے ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کی اور اب پی ایس ایل میں جگہ بنائی اور اپنے پہلے میچ میں 17 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:لاہور قلندز نے پی ایس ایل میں سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے کرک انفو کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ ‘یہ تقریباً دس کا عرصہ ہے اور انہوں نے اپنی سزا پوری کی ہے’۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ‘مجھے پورا یقین ہے کہ انہوں نے سبق سیکھا ہے اور بدلا ہوا انسان ہے، وہ اپنے کریئر کو داؤ پر لگانے کا کبھی نہیں سوچے گا اور اس سمت دوبارہ دیکھنے والا وہ آخری آدمی ہوں گے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘جب سے انہوں نے واپسی کی ہے وہ اچھا کھیل رہے ہیں اور وہ ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں، کافی کرکٹ کھیل چکے ہیں اور واپسی کے بعد سسٹم میں نظر آرہے ہیں اور واپڈا کے علاوہ لاہور ریجن کی قیادت کرتے ہوئے بڑے اسکور کیے ہیں’۔

خیال رہے کہ سلمان بٹ ڈومیسٹک کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 2016 سے 55 کی بھاری اوسط سے رنز بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شارجہ: ڈی ویلیئرز کا جادو چل گیا، قلندرز نے 201 رنز کا ہدف حاصل کرلیا

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ بٹ کے اعداد وشمار، تجربہ، فٹنس اور کھیل سے رغبت نے ان کی شہر کی ٹیم کو انہیں نطر انداز کرنا ناممکن بنادیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ان کی اوسط 55 رنز سے زائد ہے اور اگر کسی نے اس طرح کی شاندار اوسط برقرار رکھی ہوتو انہیں نظر انداز کرنا ممکن نہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘وہ پہلے بھی ہماری اولین ترجیح تھے لیکن اب دوسرے موقع میں وہ خلا کو پر کرنے کا اچھا آپشن تھے، میں نے ان کا ڈومیسٹک ریکارڈ دیکھا ہے جو ان کی واپسی کے بعد سے نمایاں ہے’۔

لاہور قلندرز کے کوچ نے سلمان بٹ کے حوالے سے مزید کہا کہ ‘ان کے اعداد وشمار شان دار ہیں اور ہمیں تیسرے نمبر پر ایک بلے باز کی ضرورت تھی اور وہ اپنی فٹنس کے ساتھ بہترین تھے اس لیے ہمیں سوچنے میں زیادہ وقت نہیں لگا لیکن تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینا ضروری تھا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘سلمان بٹ کے حوالے سے بہترین پہلو اس کا کرکٹ سے عزم ہے، وہ فٹ ہیں اور تجربے کے ساتھ سود مند کھلاڑی ہیں’۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024