• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’قبول ہے‘، ایمان علی کی زندگی کے نئے سفر کا آغاز

شائع February 22, 2019
اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز رسم حنا کے ساتھ ہوا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز رسم حنا کے ساتھ ہوا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے اپنے ساتھی بابر عزیز بھٹی کے ساتھ نکاح کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔

ایمان علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ان کے گھر میں رکھی مایوں کی تقریب سے ہوا، جس دوران اداکارہ نے زرد رنگ کا سادہ جوڑا زیب تن کیا تھا۔

ایمان علی نے مایوں کی تقریب کے بعد شینڈی کی تقریب منعقد کی اور اس ہی تقریب کے دوران ان کا نکاح بابر بھٹی سے ہوا۔

نکاح میں جوڑے کے قبول ہے کہنے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

نکاح کی ویڈیو میں جوڑے کے نکاح کی کارروائی سنی جا سکتی ہے۔

ویڈیو میں نکاح خواہ حق مہر کی رقم کا اعلان بھی کرتے سنائی دیتے ہیں۔

ماڈل ایمان علی کو حق مہر میں 25 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے، جس میں سے 10 ہزار روپے انہیں فوری طور پر نقد دیے جائیں گے۔

اداکارہ نے اپنے نکاح اور شینڈی کی تقریب میں بھی زرد رنگ کے لہنگے اور انارکلی فراک میں نظر آئیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ ایمان علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

اس دوران انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں علی ظفر، فرحان سعید، عروہ حسین اور عمیر جسوال شامل ہیں۔

38 سالہ ایمان علی اور ان کے شوہر بابر بھٹی نے اپنی شادی کی اس تقریب کے دوران خوب رقص بھی کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

اس تقریب میں ایمان علی کا میک اپ ان کے قریبی دوست اور میک اپ آرٹس اطہر شہزاد نے کیا۔

جبکہ ایمان علی کا خوبصورت جوڑا مہدی نامی ڈیزائنر نے تیار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ماڈل ایمان علی نے شریک حیات کا انتخاب کرلیا

تقریب کے دوران ایمان علی اپنے والدین کے ساتھ بھی نظر آئیں جبکہ انہوں نے بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے گانے ’دیوانی مستانی‘ پر رقص بھی کیا۔

خیال رہے کہ ایمان علی نے ڈان کو دیے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی ملاقات بابر بھٹی سے ڈیڑھ سال قبل کراچی میں ہوئی تھی، جس کے بعد ہی انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

فیشن ڈیزائنر اور اینکر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے رواں سال اپنے انسٹاگرام پیج پر ایمان علی کی شادی کا اعلان ایک ویڈیو میں کیا تھا۔

یہ ویڈیو ایمان علی کی ڈھولکی کے موقع کی تھی جس میں سپرماڈل کے قریبی دوست ڈانس کی مشق کررہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024