• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گلوکار آر کیلی پر مزید 2 خواتین کو نشہ دے کر جنسی نشانہ بنانے کا الزام

شائع February 22, 2019
خواتین نے پریس کانفرنس کے دوران گلوکار کے ساتھ کھینچی گئی تصویر بھی پیش کی—فوٹو: ٹوئٹر
خواتین نے پریس کانفرنس کے دوران گلوکار کے ساتھ کھینچی گئی تصویر بھی پیش کی—فوٹو: ٹوئٹر

بل بورڈز سمیت کئی دیگر میوزک چینلز کے مقبول ترین گلوکاروں میں شمار ہونے والےامریکی گلوکار، موسیقار، لکھاری اور سابق باسکٹ بال کھلاڑی 52 سالہ رابرٹ سلویسٹر کیلی جو آر کیلی کے نام سے جانے جاتے ہیں ان کے خلاف مزید 2 خواتین نے جنسی نشانہ بنانے کا الزام عائد کردیا۔

اس سے قبل بھی آر کیلی پر کم سے کم 50 خواتین و اداکارائیں جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ کا الزام لگا چکی ہیں۔

گلوکار پر نابالغ لڑکی سے شادی کرنے سمیت اپنی بیویوں کے ساتھ نازیبا رویے اور نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے سمیت خواتین کے ساتھ نازیبا رویے اختیار کرنے جیسے الزامات ہیں۔

آر کیلی کے خلاف کم عمر لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات، خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور فحش ویڈیوز بنانے جیسے الزامات پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے گزشتہ برس ایک طویل تحقیقاتی دستاویزی فلم بھی ریلیز کی تھی۔

بی بی سی کی جانب سے جاری کی گئی دستاویزی فلم میں کم سے کم 50 خواتین و افراد کے انٹرویوز شامل کیے گئے تھے، جن میں سے زیادہ تر متاثرہ افراد تھے۔

اگرچہ اس دستاویزی فلم کو پہلے بھی بی بی سی پر نشر کیا جا چکا ہے، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ اسے رواں ماہ 25 فروری کو دوبارہ نشر کیا جائے گا۔

آر کیلی پر 1994 میں نابالغ لڑکی ’عالیہ دنا ہفٹن‘ سے خفیہ شادی کرنے کا الزام بھی ہے۔

آر کیلی پر پہلے ہی 50 خواتین الزام لگا چکی ہیں—فوٹو: شٹر اسٹاک
آر کیلی پر پہلے ہی 50 خواتین الزام لگا چکی ہیں—فوٹو: شٹر اسٹاک

آر کیلی نے عالیہ دنا ہفٹن کے ساتھ 15 برس کی عمر میں شادی کی، تاہم شادی کو خفیہ رکھا گیا اور دستاویزات میں ان کی عمر 18 سال لکھوائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آر کیلی پر نابالغ لڑکی سے شادی اور کم عمر لڑکیوں کا ریپ کرنے کا الزام

بعد ازاں عالیہ نے خود اعتراف کیا تھا کہ آر کیلی نے ان سے کم عمری میں شادی کی۔

عالیہ دنا ہفٹن نے محض 10 سال کی عمر سے بطور ماڈل کیریئر کا آغاز کیا اور 22 سال کی عمر میں اگست 2001 میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں 8 افراد کے ساتھ ہلاک ہوگئیں تھیں۔

گلوکار پر اپنی دوسری اہلیہ بیک اسٹیج ڈانسر 44 سالہ اینڈریا کیلی کو بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا بھی الزام ہے۔

اینڈریا کیلی نے 2009 میں گلوکار سے طلاق لی تھی، تاہم انہوں نے انہوں نے بعد ازاں انکشاف کیا کہ گلوکار انہیں جنسی تعلقات کے وقت بدترین تشدد اور فحش حرکات کا نشانہ بنا کر اذیت دیتے رہے۔

آر کیلی نے 15 برس کی عالیہ سے شادی بھی کی—فائل فوٹو: مس ڈمپلز
آر کیلی نے 15 برس کی عالیہ سے شادی بھی کی—فائل فوٹو: مس ڈمپلز

آر کیلی پر ایک 13 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کے الزام سمیت دیگر خواتین کے ساتھ بھی نامناسب انداز میں پیش آنے جیسے الزامات بھی ہیں۔

تاہم اب مزید 2 خواتین نے ان پر جنسی نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔

شوبز نشریاتی ادارے ’ورائٹی‘ کے مطابق گزشتہ روز نیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آر کیلی نے انہیں اس وقت نشانہ بنایا جب ان کی عمر 18 برس سے کم تھی۔

گلوکارہ پر دوسری اہلیہ نے بدترین جنسی تشدد کے الزامات بھی لگا رکھے ہیں—فائل فوٹو: دی سورسز
گلوکارہ پر دوسری اہلیہ نے بدترین جنسی تشدد کے الزامات بھی لگا رکھے ہیں—فائل فوٹو: دی سورسز

الزام لگانے والی 40 سالہ خاتون لیٹریسا اسکاف اور 39 سالہ رشیل واشنگٹن کے مطابق آر کیلی نے انہیں 1995 میں ایک میوزک فیسٹیول کے بعد ہوٹل کے کمرے میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: کم عمر لڑکیوں کے ریپ الزامات کے بعد آر کیلی کے گانوں کو ہٹا دیا گیا

خواتین نے الزام عائد کیا کہ آر کیلی نے انہیں بالٹیمور میں میوزک فیسٹیول کے بعد اپنے ہوٹل کے کمرے میں بلانے کے بعد نشہ دے کر نشانہ بنایا۔

خواتین کے مطابق جب آر کیلی میوزک فیسٹیول میں پرفارمنس کر رہے تھے تو انہوں نے ان سے ملنے کی کوشش کی اور گلوکار کی ٹیم میں شامل افراد نے لوگوں کی بھیڑ سے انہیں نکال کر گلوکار کے قریب پہنچایا۔

گلوکار پر گلوکارہ کے مائیکل نے بھی جنسی طور پر ہراساں کرنےکے الزامات لگائے تھے—فائل فوٹو: بوسپ
گلوکار پر گلوکارہ کے مائیکل نے بھی جنسی طور پر ہراساں کرنےکے الزامات لگائے تھے—فائل فوٹو: بوسپ

خواتین نے اعتراف کیا کہ گلوکار کی ٹیم نے انہیں پروگرام کے بعد ہوٹل کے کمرے میں مدعو کیا، جہاں وہ پہنچیں تو آر کیلی نے انہیں کوکین اور شراب پیش کی۔

خواتین کے مطابق آر کیلی نے نشہ آور چیزیں دینے کے بعد جنسی تعلق کا مطالبہ کیا۔

خواتین کا کہنا تھا کہ رشیل واشنگٹن نے آر کیلی کا مطالبہ مسترد کردیا اور وہ باتھ روم میں چھپ گئیں، تاہم لیٹریسا اسکاف نے گلوکار کے ساتھ جنسی تعلق استوار کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ریپ میں ملوث آر کیلی کیساتھ کام کرنے پر لیڈی گاگا کی معذرت

لیٹریسا اسکاف نے اعتراف کیا کہ وہ آر کیلی کے ساتھ سیکس کرنے کے بعد کمرے سے چلی گئیں۔

خواتین کا کہنا تھا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت ان کی عمریں 15 اور 16 برس تھی۔

نئی خواتین کے سامنے آنے کے بعد تاحال آر کیلی یا ان کے کسی نمائندے نے کوئی جواب نہیں دیا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا میں خبریں ہیں کہ جلد ہی آر کیلی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا جائے گا اور امکان ہے کہ گلوکار کو حراست میں لیا جائے۔

اب مزید 2 خواتین نے گلوکار پر الزامات عائد کردیے—فوٹو: ٹوئٹر
اب مزید 2 خواتین نے گلوکار پر الزامات عائد کردیے—فوٹو: ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024