• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سام سنگ گلیکسی ایس کے چاروں فونز میں فرق کیا ہے؟

شائع February 21, 2019
گلیکسی ایس سیریز کے فونز — اے ایف پی فوٹو
گلیکسی ایس سیریز کے فونز — اے ایف پی فوٹو

سام سنگ نے گزشتہ شب اپنے پہلے فولڈ ایبل فون گلیکسی فولڈ اور وائرلیس ائیربڈز کے ساتھ ساتھ پہلی بار ایس سیریز کے بیک وقت 4 فونز متعارف کرائے۔

گلیکسی ایس 10، گلیکسی ایس 10 پل، گلیکسی ایس 10 ای اور گلیکسی ایس 10 فائیو جی۔

اس سیریز میں پہلی بار سام سنگ نے متعدد نئے اضافے کیے ہیں اور ان میں سے ایک فون اس کمپنی کا پہلا 5 جی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والا فون بھی ہے۔

مرکزی فلیگ شپ ڈیوائسز ایس 10 اور ایس 10 پلس ہیں۔

ایس 10 میں 6.1 انچ ڈسپلے، 3 بیک کیمروں کا سیٹ اپ اور ایک سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

ایس 10 پلس کچھ بڑا یعنی 6?4 انچ اسکرین کے ساتھ ہے اور اسی وجہ سے اس میں بیٹری بھی زیادہ بڑی 4100 ایم اے ایچ ہے جبکہ ایس 10 میں 3400 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

اس میں بھی بیک پر 3 کیمرے ہیں مگر فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

پہلی بار ایس سیریز میں فلیگ شپ فونز کے ساتھ ایک سستا ورژن گلیکسی ایس 10 ای کی شکل میں متعارف کرایا گیا ہے جو کہ قیمت کے لحاظ سے کافی مہنگا لگتا ہے مگر ریگولیر ایس 10 اور ایس 10 پلس جتنا مہنگا نہیں۔

5.8 انچ اسکرین دیگر فونز کے مقابلے میں چھوٹی ہے جبکہ 3100 ایم اے ایچ بیٹری، ڈوئل بیک کیمرا سیٹ اور سنگل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

آخر میں کمپنی کے پہلے فائیو جی فون کی بات کرلیں یعنی گلیکسی ایس 10 فائی جی۔

یہ کمپنی کا ڈسپلے کے لحاظ سے سب سے بڑا فون ہے جس میں 6.7 انچ اسکرین دی گئی ہے اور یہ تیز ترین فائیو جی موبائل نیٹ ورک پر کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024