• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

دنیا کا پہلا 32 میگاپکسل سیلفی کیمرا فون متعارف

شائع February 20, 2019
ویوو وی 15 پرو— فوٹو بشکریہ ویوو
ویوو وی 15 پرو— فوٹو بشکریہ ویوو

سام سنگ کے نئے گلیکسی ایس 10 کو آج متعارف کرایا جارہا ہے مگر اس سے پہلے چینی کمپنی ویوو نے اپنا نیا فلیگ شپ فون وی 15 پرو متعارف کرادیا ہے۔

چین میں ایک ایونٹ کے دوران ویوو نے اپنا نیا فلیگ شپ فون اس توقع کے ساتھ متعارف کرایا کہ یہ جنوبی کورین کمپنی کی نئی ڈیوائسز کو سخت ٹکر دے سکے گا۔

ہوسکتا ہے کہ فروخت کے معاملے میں ویوو وی 15 پرو پیچھے رہ جائے مگر اس کے چند فیچرز ضرور لوگوں کو اس کے بارے میں بات کرنے پر مجبور کریں گے۔

درحقیقت یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس میں 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

مگر یہ سیلفی کیمرا اسکرین پر نہیں بلکہ اس کے اندر چھپا ہے جو پوپ اپ شکل میں ضرورت کے وقت نمودار ہوتا ہے۔

اس ڈیزائن کا مقصد فون کے بیزل کو کم از کم رکھنا ہے۔

اور ہاں اس فون میں بیک پر 3 کیمرے موجود ہیں جس میں سے ایک 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ دوسرا 8 میگا پکسل وائیڈ اینگل لینس اور تیسرا 5 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا ہے، اس کیمرا سیٹ اپ میں اے آئی فیچرز جیسے سپر نائٹ سین، اے آئی سپر وائیڈ اینگل اور اے آئی باڈی شیپنگ جیسے فیچرز دیئے گئے ہیں۔

اس فون میں 6.4 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے ، جس میں نوچ نہیں دیا گیا،جبکہ کوالکوم اسنیپ ڈراگون 675 پراسیسر، 3700 ایم اے ایچ بیٹری فاسٹ چارجنگ کی صلاحیت کے ساتھ دی گئی ہے، تاہم حیران کن طور پر یو ایس ٹائپ سی کی بجائے مائیکرو یو ایس بی سپورٹ چارجنگ کے لیے دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

یہ فون 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن کے ساتھ ہوگا جس میں اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم اور ہیڈ فون جیک سپورٹ موجود ہے۔

اس فون میں فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر دیا گیا ہے جبکہ سیلفی کیمرے کو چہرے سے فون ان لاک کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس فون کو پہلے بھارت سمیت ایشیائی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور اس کی قیمت 28 ہزار 990 بھارتی روپے (57 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024