• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی بدترین تشدد کے بعد قتل

شائع February 20, 2019
شکوراللہ کے سر پر گہری جوٹیں آئی — فوٹو: انڈیا ٹو ڈے
شکوراللہ کے سر پر گہری جوٹیں آئی — فوٹو: انڈیا ٹو ڈے

بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کے ایک گروپ نے پاکستانی قیدی کو بدترین تشدد کرکے قتل کردیا۔

دی ہندو میں شائع رپورٹ کے مطابق جے پورسینٹرل جیل میں 3 قیدیوں کے گروپ نے پاکستانی قیدی کو بدترین تشدد کرکے قتل کیا۔

مزیدپڑھیں: کشمیر میں بھارت کی جارحانہ پالیسی، 'تشدد کی خطر ناک ترین صورت کو فروغ دینے کی کوشش'

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ’جاں بحق ہونے والا قیدی شکور اللہ سیالکوٹ کا رہائشی تھا اور جے پور میں 2017 میں دہشت گردی سے متعلق ایک کیس میں عمر قید کاٹ رہا تھا‘۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شکوراللہ کے سر پر گہری چوٹیں آئیں جس کے باعث ان کی ہلاکت ہوئی۔

میڈیا کے مطابق جے پور سینٹرل جیل کے 3 قیدیوں نے شکور اللہ پر حملہ کیا جبکہ پولیس حکام مبینہ قتل کے بعد جائے وقوع پر پہنچے۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، 44 بھارتی فوجی ہلاک

جیل انتظامیہ نے بتایا کہ ’جے پور کے مان سنکھ سرکاری ہسپتال میں شکوراللہ کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم جائے وقوع پر ثبوت جمع کررہی ہے‘۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے ایک ہفتے بعد ہی پاکستانی قیدی کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، 14 فروری کو بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں بھارتی فوج کے 44 اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔

جس کے بعد بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں کو ہر قسم کی کارروائیوں کے لیے آزاد کررہے ہیں۔

مذکورہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات شدید تناؤ کا شکار ہیں اور نئی دہلی نے پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اسلام آباد پر اس حملے کی ذمہ داری عائد کی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے کیمپ پر حملہ، 3 ہلاک

دوسری جانب پاکستان نے بھارتی الزام کو قطعی مسترد کیا اور وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا کہ اگر نئی دہلی حملے سے متعلق ٹھوس شواہد پیش کرتا ہے تو پاکستان ضرور تعاون کرے گا لیکن اگر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم سوچیں گے نہیں، جنگ کا جواب دیں گے۔

’بھارتی حکام پاکستانی قیدی کی ہلاکت کی تصدیق کرے‘

نئی میں پاکستانی ہائی کمشنر نے جے پور سینٹرل جیل میں پاکستانی قیدی کی ہلاکت سے متعلق میڈیا رپورٹس پر نئی دہلی حکام سے واقعہ کی تصدیق طلب کرلی۔

دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ہم مذکورہ معاملے پر بھارتی تصدیق کا انتظار کررہے ہیں‘۔

اس دوران پاکستان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ’وہ بھارت اور بھارتی جیلوں میں موجود پاکستانی کی فل پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائے‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024