• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

کارل لاگر فیلڈ عورتوں سے نفرت کرتے تھے، پاکستانی نژاد اداکارہ

شائع February 20, 2019
کارل لاگر فیلڈ 85 برس کی عمر میں 19 فروری کو چل بسے تھے—فوٹو: این ایم ای
کارل لاگر فیلڈ 85 برس کی عمر میں 19 فروری کو چل بسے تھے—فوٹو: این ایم ای

پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ، لکھاری و ریڈیو ہوسٹ جمیلہ عالیہ جمیل نے فیشن کی دنیا کے بادشاہ کے طور پہچانے جانے والے فیشن ڈیزائنر کارل لاگر فیلڈ کو خواتین سے نفرت کرنے والا شخص قرار دے دیا۔

32 سالہ اداکارہ و لکھاری نے فیشن ڈیزائنر کی شخصیت کے حوالے سے اہم بیان ان کے انتقال کے ایک دن بعد دیا ہے۔

جرمن نژاد فرانسیسی فیشن ڈیزائنر کارل فیلڈ لاگر 19 فروری کو 85 سال کی عمر میں پیرس میں انتقال کر گئے تھے۔

کارل لاگر فیلڈ گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھے اور پچھلے چند ماہ میں ہونے والے دنیا کے بڑے فیشن میلوں میں ان کی کمی محسوس کی گئی۔

صحت کی خرابی کی وجہ سے وہ میلان، پیرس، نیویارک اور لندن فیشن ویک میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

کارل لاگر فیلڈ نے 1983 میں معروف اٹالین فیشن ہاؤس ’چینل‘ کے ساتھ کام کا آغاز کیا اور وہ مرتے دم تک اس سے منسلک رہے۔

کارل لاگر فیلڈ ’چینل‘ کے کریئیٹو ڈائریکٹر تھے اور انہوں نے اس فیشن کے ’آؤٹ کوٹور‘ (Haute Couture) سمیت دیگر برانڈز تیار کیے۔

کارل لاگر فیلڈ نے 20 سال کی عمر میں کیریئر کا آغاز کیا—فوٹو: اے پی
کارل لاگر فیلڈ نے 20 سال کی عمر میں کیریئر کا آغاز کیا—فوٹو: اے پی

کارل لاگر فیلڈ معروف سویڈش فیشن ہاؤس (ایچ ایڈ ایم) کے ساتھ مل کر کئی دیگر برانڈز بھی متعارف کرائے۔

یہ بھی پڑھیں: پیدائش اور ولدیت کے حوالے سے متنازع رہنے والا فیشن ڈیزائنر کارل لاگر چل بسا

کارل لاگر فیلڈ نے اٹلی کے لیدر فیشن ہاؤس ’فینڈی‘ کے ساتھ بھی کام کیا اور نت نئی ملبوسات متعارف کرائیں۔

کارل لاگر فیلڈ اچھوتے اور دیدہ زیب ڈیزائن متعارف کرانے میں شہرت رکھتے تھے، انہیں فیشن کی دنیا کا بادشاہ بھی مانا جاتا تھا اور ماڈلز ان کی مصنوعات متعارف کرانے کے لیے بے قرار رہتی تھیں۔

کارل لاگر فیلڈ کے موت کے بعد کئی نشریاتی اداروں اور اہم شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا، تاہم پاکستانی نژاد برطانوی ریڈیو ہوسٹ، لکھاری اور اداکارہ جمیلہ جمیل نے ان کی شخصیت پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں زن بیزار قرار دیا۔

جمیلہ جمیل نے اپنی ٹوئیٹ میں شوبز میگزین میں کارل لاگر فیلڈ کے حوالے سے لکھے گئے مضمون کو شیئر کرتے ہوئے انہیں عورتوں سے نفرت قرار دینے والا شخص قرار دیا۔

جمیلہ جمیل نے اپنی مختصر ٹوئیٹ میں لکھا کہ وہ کارل لاگر فیلڈ کو ایک مہذب اور شریف انسان لکھنے پر حیران ہیں۔

اداکارہ و لکھاری نے کارل لاگر فیلڈ کو نہ صرف عورتوں سے نفرت کرنے والا شخص قرار دیا بلکہ انہوں نے اسے غیر اخلاقی بھی قرار دیا۔

جمیلہ جمیل لندن میں پیدا ہوئیں—فوٹو: ووکس
جمیلہ جمیل لندن میں پیدا ہوئیں—فوٹو: ووکس

اگرچہ انہوں نے اپنی مختصر ٹوئیٹ میں کارل لاگر فیلڈ کی خدمات کا اعتراف بھی کیا اور انہیں فیشن کی دنیا کا ماہر قرار دیا، تاہم انہوں نے انہیں غیر اخلاقی اور خواتین سے نفرت کرنے والا شخص قرار دیا۔

جمیلہ جمیل نے جو مضمون اپنی ٹوئیٹ میں شیئر کیا، اس میں بھی کارل لاگر فیلڈ کی شخصیت کے چھپے ہوئے پہلوؤں کو سامنے لایا گیا ہے اور اس میں بھی دعویٰ کیا گیا کہ فیشن ڈیزائنر خواتین کو اہمیت نہیں دیتے تھے۔

مضمون میں کارل لاگر فیلڈ کے کچھ ایسے واقعات کا ذکر بھی کیا گیا جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ فیشن ڈیزائنر خواتین کو اہمیت نہیں دیتے تھے اور ان کے خدوخال پر باتیں کرتے رہتے تھے۔

خیال رہے کہ 32 سالہ جمیلہ جمیل پاکستانی والدین کے ہاں لندن میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں۔

جمیلہ جمیل نے ریڈیو میزبان کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا اور وہ بی بی سی ریڈیو سمیت دیگر اداروں سے منسلک رہیں۔

بعد ازاں 2016 میں وہ بریسٹ کینسر کا شکار ہوئیں اور علاج کے لیے امریکا منتقل ہوگئیں، جہاں انہوں نے ابتدائی طور پر لکھاری اور بعد ازاں اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا۔

جمیلہ جمیل نے فیشن ڈیزائنر کو بد اخلاق بھی قرار دیا—فوٹو: یاہو
جمیلہ جمیل نے فیشن ڈیزائنر کو بد اخلاق بھی قرار دیا—فوٹو: یاہو

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024