• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

شہباز شریف کا نام سفری پابندی سے متعلق فہرست میں شامل

شائع February 20, 2019
عدالت نے 3 کیسز میں شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی تھی — فوٹو: اے ایف پی
عدالت نے 3 کیسز میں شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی تھی — فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ٹریول بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا۔

باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے پر شہباز شریف کا نام اس فہرست میں شامل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کے لیے سمری بھی ارسال کردی گئی ہے اور احتساب کے قومی ادارے 'نیب' نے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے کہا ہے۔

مزید پڑھیں: صحت کے مسائل کے باعث شہباز شریف 'ہوادار کمرے' میں منتقل

واضح رہے کہ 14 فروری کو لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے دائر 3 ریفرنسز میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

شہباز شریف، جو اس وقت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین ہیں، انہوں نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم، صاف پانی کمپنی اور رمضان شوگر ملز کیسز میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات، سیاسی منظر نامے پر تبادلہ خیال

دوسری جانب موجودہ صورتحال کے تناظر میں مسلم لیگ (ن) نے اعلان کیا کہ شہباز شریف بدھ (آج) اسلام آباد نہیں آئیں گے کیونکہ انہیں کمر میں درد ہے اور ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

تاہم ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارٹی کا پارلیمانی امور گروپ بدھ کو ہی اپوزشین نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔


یہ خبر 20 فروری 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024