• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

محمد حفیظ زخمی: لاہور قلندرز میں سلمان بٹ کی انٹری

شائع February 19, 2019
سلمان بٹ گزشتہ 3 سالوں سے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے عمل کا حصہ رہے ہیں — فائل فوٹو/اے پی
سلمان بٹ گزشتہ 3 سالوں سے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے عمل کا حصہ رہے ہیں — فائل فوٹو/اے پی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے والے ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کی جگہ اوپنر سلمان بٹ کو شامل کر لیا۔

محمد حفیظ 16 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہو گیا تھا۔

ایونٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق لاہور قلندرز نے مدثر نذر کی سربراہی میں قائم تکنیکی کمیٹی کو محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست کی جو منظور کر لی گئی۔

سلمان بٹ گزشتہ 3 سالوں سے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے عمل کا حصہ رہے ہیں اور انہیں سلور کیٹیگری میں رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ لاہور قلندرز کے نئے کپتان مقرر

واضح رہے کہ سلمان بٹ، پاکستان کے اس اسکواڈ کا حصہ تھے جس نے 2009 میں انگلینڈ میں ہونے والا آئی سی سی کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیتا تھا۔

انہوں نے 24 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جس میں 595 رنز اسکور کیے، جبکہ 74 ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچز میں سلمان بٹ نے 36 کی اوسط سے 2 ہزار 278 رنز بنا رکھے ہیں۔

لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ محمد حفیظ کا زخمی ہو کر ایونٹ سے باہر ہونا بدقسمتی ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ سلمان بٹ جیسا کوئی سینئر پاکستانی کھلاڑی ہی ان کی جگہ لے سکتا تھا۔

یاد رہے کہ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے رواں سیزن میں اب تک 3 میچز کھیلے ہیں، جن میں سے اسے ایک میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024