• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

یوٹیوب پر ٹی سیریز کے خلاف سوئیڈش شخص کی دلچسپ جنگ

شائع February 19, 2019
پیو ڈی پائی — اسکرین شاٹ
پیو ڈی پائی — اسکرین شاٹ

بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز نے گزشتہ روز اپنے یوٹیوب چینل سے پاکستانی گلوکاروں کے تمام گانے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر عملدرآمد بھی کیا جارہا ہے۔

مگر یوٹیوب پر اس کمپنی اور سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے فرد فیلکس اروید الف کجیلبرگ کے چینل پیو ڈی پائی کے درمیان اس وقت جنگ چل رہی ہے کہ کون گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ کا سب سے بڑا سبسکرائبر چینل ثابت ہوتا ہے۔

درحقیقت یہ جنگ گزشتہ 6 ماہ سے جاری ہے اور سوئیڈش یوٹیوب صارف پیو ڈی پائی کی سبقت کو ٹی سیریز سے خطرہ لاحق ہے۔

اور اب یہ جنگ بظاہر آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے کیونکہ دونوں چینیلز کے سبسکرائبر اب 8 کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کرچکے ہیں اور فرق محض چند ہزار کا ہے۔

مگر اب اس جنگ میں پیو ڈی پائی کا ساتھ دینے کے لیے اسپیس ایکس اور ٹیسلا جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک آگے آگئے ہیں۔

اس بات کا اعلان انہوں نے ٹوئٹر پر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پیو ڈی پائی کے یوٹیوب چینل پر میم ریویو کی میزبانی کریں گے اور ان کا ساتھ ایک معروف امریکی سیریز رک اینڈ مورٹی کے تخلیق کردہ جسٹن رویلنڈ بھی اس کا حصہ ہوں گے۔

ٹیکنالوجی میں تو ایلون مسک کا نام کافی بڑا ہے مگر وہ یوٹیوب ویڈیوز اور تنازعات کے لیے نئے نہیں۔

2018 میں ان کا ایک یوٹیوب پوڈ کاسٹ کافی متنازع ثابت ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر انہیں بہت زیادہ مقبولیت بھی حاصل ہے، خصوصاً ٹوئٹر پر ان کا اثررسوخ بہت زیادہ ہے۔

مگر پیو ڈی پائی کے لیے ان کا ساتھ ٹی سیریز کے خلاف جنگ میں کتنا فائدہ مند ثابت ہوگا، یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔

2018 کے آغاز میں ٹی سیریز کے سبسکرائبر 3 کروڑ تھے مگر اس میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران انتہائی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی فنکاروں کی ویڈیوز ہٹانے پر ٹوئٹر پر کچھ پاکستانی صارفین بھی سوئیڈش یوٹیوبر کے حق میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے اپنے دوستوں سے ٹی سیریز یوٹیوب چینل ان سبسکرائب کرنے اور پیوڈی پائی کے چینل کو سبسکرائب کرنے کی درخواست کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024