• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’می ٹو مہم‘ کو دھچکا: ادارے کی سربراہ مستعفی

شائع February 19, 2019
لیزا بارڈر نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے استعفیٰ دیا—فوٹو: گلیمرس
لیزا بارڈر نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے استعفیٰ دیا—فوٹو: گلیمرس

اکتوبر 2017 میں ہولی وڈ پروڈیوسر 68 سالہ ہاروی وائنسٹن کی جانب سے درجنوں خواتین اور اداکاروں کو کئی سال تک جنسی طور پر ہراساں کرنے اور انہیں ریپ کا نشانہ بنانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد دنیا میں تہلکہ مچ گیا تھا۔

ابتدائی طور پر ہاروی وائنسٹن پر 30 خواتین و اداکاراؤں نے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ کے الزامات لگائے تھے۔

بعد ازاں ان پر الزام لگانے والی خواتین کی تعداد 100 تک پہنچ گئی تھی اور ان کی شکار خواتین میں معروف اداکارائیں بھی تھیں۔

ہاروی وائنسٹن کی جانب سے کئی سال تک خواتین کو ہراساں کیے جانے کے بعد ہی سوشل میڈیا پر ’می ٹو مہم‘ کا آغاز ہوا تھا۔

اس واقعے کے بعد دیگر خواتین و اداکارائیں بھی سامنے آئیں اور انہوں نے فلم انڈسٹری کے طاقتور مردوں کے خلافات الزامات لگائے۔ ہاروی وائنسٹن کے علاوہ بل کوسبی اورکیون اسپیسی سمیت دیگر اداکاروں پر الزامات لگے تھے۔

’می ٹو مہم‘ کو دنیا بھر سے حمایت حاصل ہوئی تھی، جس کے بعد اس مہم کو چلانے والی خواتین نے امریکی حکومت کے تعاون سے ’ٹائمز اپ‘ نامی ادارہ قائم کیا تھا۔

لیزا بارڈر نے می ٹو مہم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا—فوٹو: پریس فورم
لیزا بارڈر نے می ٹو مہم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا—فوٹو: پریس فورم

اس ادارے کا مقصد جنسی طور پر ہراساں کی گئی خواتین کو قانونی مدد فراہم کرنا تھا۔

اگرچہ ’می ٹو مہم‘ اکتوبر 2017 میں شروع ہوئی تھی، تاہم ’ٹائمز اپ‘ کی تشکیل جنوری 2018 میں کئی گئی تھی اور اس ادارے کی پہلی چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) لیزا بارڈر کو تعینات کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’می ٹو‘: جنسی طور پر ہراساں ہونے والی خواتین کی مہم نے دنیا کو ہلا دیا

لیزا بارڈر نے بطور ٹائمز اپ کی سی ای او کئی کارنامے سر انجام دیے، انہوں نے خواتین کو ہراساں کرنے والے طاقتور افراد کو قانون کے کٹہڑے میں لانے کے لیے اقدامات بھی اٹھائے۔

تاہم اب انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

می ٹو کی کامیابی کے بعد ہی ٹائمز اپ کی تشکیل کی گئی تھی—فوٹو: واشنگٹن ایگزامنر
می ٹو کی کامیابی کے بعد ہی ٹائمز اپ کی تشکیل کی گئی تھی—فوٹو: واشنگٹن ایگزامنر

ٹائمز اپ کے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیے گئے ٹوئیٹ میں بتایا گیا کہ 61 سالہ لیزا بارڈر نے ذاتی اور خاندانی وجوہات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دیا۔

مزید پڑھیں: می ٹو مہم شروع کرنے والی اداکارہ پر کم عمر لڑکے کا ریپ کرنے کا الزام

اسی ٹوئیٹ میں لیزا بارڈر اور ادارے کی جانب سے جاری بیان بھی جاری کیا گیا۔

ٹائمز اپ نے بھی ان کے مستعفیٰ ہونے کی تصدیق کردی ہے، ساتھ ہی کہا ہے کہ ان کی جگہ اداکارہ ربیکا گولڈمین عارضی طور پر سی ای او کا عہدہ سنبھالیں گی۔

لیزا بارڈر ٹائمز اپ کی سی ای او بننے سے قبل بھی امریکا کی متعدد تنظیموں کی سربراہ رہ چکی ہیں۔

وہ ویمن نیشنل باسک بال ایسوسی ایشن کی صدر اور ملٹی نیشنل مشروب کمپنی کوکا کی گلوبل افیئر کمیونٹی کی نائب صدر بھی رہ چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024