وہ 5 لمحات جب آپ دوسرے بچے کے بارے میں سوچنے لگ جائیں
اگر آپ ایک یا اس سے زائد بچوں کی ماں ہیں اور آپ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب آپ مزید بچے نہیں چاہتیں، تو یقیناً آپ نے نومولود بچوں کے جھولے اور پلنگ بیچ دیے ہوں گے جبکہ ننھے منوں کے کپڑے بھی کسی کو دے دیے ہوں گے۔
مگر ہم آپ کو ان چند لمحوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو آپ کو دوبارہ ماں بننے کی خواہش کی طرف مائل کرسکتے ہیں۔ آئیے ایسے 5 لمحوں کا جائزہ لیتے ہیں۔
1 جب آپ کے قریب کوئی حاملہ خاتون یا نومولود بچے کی ماں موجود ہو
کسی حاملہ خاتون کو دیکھنے پر آپ کو ایامِ حمل کی یادیں ستانے لگ سکتی ہیں کہ کس طرح آپ نے دنیا میں آنے والے نئے مہمان کا انتطار کیا تھا اور جب آپ نے پہلی بار بچے کو دیکھا تو کس طرح آپ خوشیوں سے سرشار ہوگئی تھیں۔ اسی طرح کسی نومولود بچے کو اپنی گود میں لینے کے بعد بھی آپ کو ان خوبصورت لمحوں کی یاد آسکتی ہے کہ کس طرح آپ نے اپنے ننھے منے بچے کو گود میں اٹھایا تھا اور سلایا تھا، اور ہاں نئے مولود بچے کے سر کی خوشبو کو کون کیسے بھول سکتا ہے۔
مزید پڑھیے: کیا 3 دن کے بچے بھی الفاظ سمجھ لیتے ہیں؟
ماں کے اندر موجود ممتا حمل کی تمام کٹھن یادوں کو دبا دیتی ہے، phrچاہے وہ ایامِ حمل کے دوران پیش آنے والی پریشانیاں ہوں، نیند کی کمی کی صورت میں ہو یا پھر ڈھیر کپڑوں کی دھلائی ہو، تاہم آپ غیر متوقع طور پر اپنے کنبے کو نامکمل سوچنا شروع کرسکتی ہیں۔
2 جب آپ چھاتی کا دودھ پلانا بند کردیتی ہیں
جب آپ کا بچہ آپ کے جسم سے اپنی غذائی ضرورت کو پورا کرنا بند کردیتا ہے تو اس طرح آپ کی ذمہ داریوں میں تھوڑی کمی بھی آجاتی ہے۔ آپ حمل اور نرسنگ سے قبل کے کپڑوں کا دوبارہ استعمال شروع کرسکتی ہیں۔
دودھ پلانے کا عمل ختم ہونے سے ابتدائی طور پر آپ کو فرحت کا احساس بھلے ہو لیکن تھوڑے عرصے بعد آپ کے احساسات میں تبدیلی آجاتی ہے کیونکہ آپ کو اپنے بچے کے ساتھ ایک خاص قربت کا موقع نہیں مل پاتا۔
یہ احساسات بالکل نارمل ہیں لیکن یہ احساسات آپ کو ایک اور بچے کی پیدائش پر غور کرنے کی طرف مائل کرسکتے ہیں، پھر چاہے آپ نے یہ عزم ہی کیوں نہ کر رکھا ہو کہ آپ کا آخری بچہ ہی آخری اولاد ہے۔
3 آپ کے بچے کی پہلی سالگرہ
ایک سال بعد آپ کا بچہ نومولود نہیں رہتا بلکہ ٹوڈلر بن جاتا ہے۔ آپ اپنے بچے کے نرم و ملائم کھلونے، جھولے کسی ضرورت مند والدین کو دینے کا فیصلہ کرتی ہیں تاکہ گھر میں اضافی گنجائش پیدا کی جاسکے۔
جب آپ ننھے منوں سے جڑے سامان کو گھر سے جاتے ہوئے دیکھتی ہیں تو ایک دو چیزیں یادگار کے طور پر رکھ لیتی ہیں دراصل یہی وہ لمحہ ہوتا جب آپ ایک بار پھر اپنے خاندان میں اضافے کا سوچ رہی ہوتی ہیں۔
4 جب آپ کا بچہ واش روم استعمال کرنا سیکھ جائے
ڈائپرز سے آزادی والدین اور بچوں دونوں کے لیے ایک خوشگوار وقت لاتی ہے۔ آپ کو ڈائپرز کے متعدد پیکٹ خریدنے نہیں پڑتے اور استعمال شدہ ڈائپرز کو ٹھکانے لگانے کی پریشانی نہیں ہوتی۔
اب تو آپ کا بچہ اپنی پسندیدہ کپڑوں کا بھی خود چناؤ کرتا ہے اور واش روم میں آپ کی کوئی مدد درکار نہیں ہوتی۔
مزید پڑھیے: بچوں کے کمرے سجانے کے 7 جدید اور دیدہ زیب اسٹائل
جب آپ دیکھتے ہیں کہ آپ کے بچے کو آپ کی مدد کی ضرورت کم سے کم ہوتی جا رہی ہے تو آپ کے ذہن میں کہیں نہ کہیں یہ بے چینی رہتی ہے کہ آپ کا ڈائپرز سے جی نہیں بھرا اور ایک اور بچے کی پیدائش سے آپ کی فیملی پوری ہوجائے گی۔
5 جب آپ کا بچہ اسکول جانا شروع کردے
اسکول جانے کی شروعات بچے اور اہل خانہ کی زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوتا ہے۔ اس کی دنیا نئے علم، اسکول کے بعد کی سرگرمیوں اور نئے دوستوں کے ساتھ وسیع ہونا شروع ہوتی ہے۔
اسکول جانے کے بعد آپ کے بچے کو دیگر افراد سے علم حاصل ہوتا ہے اور وہ آپ کے علم پر بھی سوال کرنا شروع کردیتا ہے، اس موقعے پر آپ کو وہ دن بھی یاد آسکتے ہیں جب آپ کا بچہ آپ کو ہی کُل علم سمجھتا تھا یہی یادیں آپ کو اس سوچ کی طرف مائل کرسکتی ہیں کہ فیملی میں ایک اور بچے کا اضافہ ابھی یا پھر کبھی نہیں۔
تبصرے (1) بند ہیں