• KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C

پی ایس ایل 4: پشاور زلمی کے بلے باز انجری کا شکار

شائع February 19, 2019 اپ ڈیٹ February 22, 2019
پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ میں اب تک اپنے 2 میچز کھیل چکی ہے—فوٹو: پشاور زلمی فیس بک پیج
پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ میں اب تک اپنے 2 میچز کھیل چکی ہے—فوٹو: پشاور زلمی فیس بک پیج

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 4 کامیابی سے متحدہ عرب امارات میں جاری ہے اور ٹیمیں اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں۔

تاہم پشاور زلمی کی ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کے مطابق صہیب مقصود کی چھوٹی انگلی میں ہیرلائن فریکچر ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل:عمرخان، اے بی ڈی ولیئرز کو آؤٹ کرکے اسٹار بن گئے

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ ہم آج ہونے والے تربیتی سیشن میں ان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور مزید فیصلہ کریں گے‘۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کامیابی سے جاری ہے اور پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ میں اب تک اپنے 2 میچز کھیل چکی ہے، جس میں سے اسے ایک میں کامیابی اور ایک میں ناکامی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بہتر ہوئی ہے، وقار یونس

14 فروری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 17 مارچ تک جاری رہے گا اور اس کے 8 میچز پاکستان کے شہر کراچی اور لاہور میں بھی کھیلے جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل بھی شہر قائد میں ہوگا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025