• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

ذیابیطس مرد و خواتین کے بانجھ پن کا سبب؟

شائع February 24, 2019
فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک

ذیابیطس دنیا میں تیزی سے عام ہوتا ہوا ایسا مرض ہے جسے خاموش قاتل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ یہ ایک بیماری کئی امراض کا باعث بن سکتی ہے۔

اور اب طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ذیابیطس مرد و خواتین دونوں میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔

امریکا میں ہوئی ایک طبی تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ذیابیطس ایک ایسا مرض ہے جس سے مردوں اور خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: خواتین میں بانجھ پن بڑھانے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

وہ مرد جو ذیابیطس کا شکار ہیں ان کے اسپرم کا ڈی این اے متاثر ہوتا ہے، جس سے ان کی تعداد کم سے کم ہوتی جاتی ہے اور بانجھ پن کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ خواتین میں ذیابیطس کو پولی سسٹک اووری سنڈروم (PCOS) اور دیگر مسائل سے جوڑا جاتا ہے جو بانجھ پن کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانجھ پن کو زندگی سے دور رکھنا بہت آسان

ذیابیطس کے مرض میں جسم کا گلوکوز کو کنڑول کرنے کے عمل متاثر ہوتا ہے، جس کے باعث بچہ دانی میں حمل ٹھہرنے کا عمل مشکل ہوسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ذیابیطس کا شکار خواتین میں اسقاط حمل کا خطرہ 30 سے 60 فیصد تک زیادہ ہوتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق ذیابطیس کا شکار مرد و خواتین والدین بننے کی کوشش ضرور کرسکتے ہیں البتہ ان کے بچوں میں بھی یہ مرض منتقل ہونے کے 50 فیصد امکانات ہوتے ہیں۔

ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ غذائیت سے بھرپور ڈائیٹ اور اپنے لائف اسٹال میں مثبت تبدیلی اس مسئلے کو حل کرسکتی ہے، جبکہ وزن میں کمی، چینی سے دوری، روزانہ ورزش اور تمباکو نوشی سے دوری اس مشکل کو مزید حل کرسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025