• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ایس ایل:عمرخان، اے بی ڈی ولیئرز کو آؤٹ کرکے اسٹار بن گئے

شائع February 19, 2019
عمرخان نے لاہور قلندرز کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کی تھیں—فوٹو:پی ایس ایل ٹویٹر
عمرخان نے لاہور قلندرز کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کی تھیں—فوٹو:پی ایس ایل ٹویٹر

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز میں شامل ٹائر پنکچر لگانے والے محنت کش کے ہونہار بیٹے عمر خان لاہور قلندرز کے قائم مقام کپتان اے بی ڈی وی لیئرز کو آوٹ کرکے راتوں رات اسٹار بن گئے اور وہ بہترین کارکردگی دکھا کر پاکستان ٹیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

ڈان نیوز کو خصوصی انٹرویو میں انیس سالہ عمر خان نے بتایا کہ ان کا تعلق فاٹا سے لیکن وہ پنڈی میں رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آنکھ کھولی تو گھر میں شدید غربت دیکھی، والد کے علاوہ چچا حتیٰ کہ پورا خاندان ٹائر پنکچر یا مکینک کا کام کرتا ہوا نظر آیا اور ان کے والد بھی ٹائر پنکچر کا کام کرکے گزربسرکرتے دکھائی دیے۔

نوجوان کھلاڑی نے کہا کہ وہ اپنے والد کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کے کرکٹ کے شوق کو دیکھ کران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور مشکل حالات میں بھی ان کے والد نے ہر ممکن مدد کی اور بیٹے کے شوق کو پورا کرنے کے لیے کئی قربانیاں بھی دیں۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل: حارث رؤف کی شاندار باؤلنگ، قلندرز 22 رنز سے کامیاب

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں اے بی ڈی وی لیئرز کو آؤٹ کرکے 19 سالہ عمر خان نے راتوں رات شہرت حاصل کی جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

عمر خان نے کہا وسیم اکرم اور دیگر کوچز نے انہیں اے بی ڈی وی لیئرز کو قابو کرنے کا ایک منصوبہ بنا کردیا تھا اور کہا تھا کہ ڈی ولیئرز اگر پیچھے ہٹ کر مارنے کی کوشش کریں تو آپ نے کھینچ کر گیند کو پاؤں کی جانب کرنا ہے اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔

ڈی ولیئرز کو آؤٹ کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب وہ پیچھے ہٹے اور بڑا شاٹ مارنے کی کوشش کی تو میں نے تیز رفتاری سے ان کی ٹانگوں پر گیند کی منصوبے کے عین مطابق ڈی وی لیئرز نے باؤنڈری پر کھڑے فیلڈر کے ہاتھ میں کیچ دیا۔

عمر خان نے کہا کہ پی ایس ایل ان سمیت بہت سے نوجوان کرکٹرز کے لیے زندگی بدلنے کا ایک ذریعہ ہے اس لیے ان کی پوری کوشش ہے کہ وہ کراچی کنگز کے لیے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھائیں اور ایک دن پاکستان ٹیم میں بھی اپنی شمولیت کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل سے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بہتر ہوئی ہے، وقار یونس

انہوں نے کہا کہ رنگنا ہیراتھ ان کے فیورٹ باؤلر اور کمارسنگاکارا ان کے پسندیدہ بلے باز ہیں اور وہ ان دونوں کھلاڑیوں سے متاثر ہو کر کرکٹ میں آگے بڑھے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے مذکورہ میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ کنگز فاتحانہ آغاز کے بعد دوسرےمیچ میں ہار گئے تھے۔

نوجوان باؤلر عمر خان نے اے بی ڈی ولیئرز کو صرف 3 رنز بنانے کے بعد آؤٹ کیا تھا اس سے قبل سہیل اختر کی وکٹ بھی لے چکے تھے اور لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 138 رنز بنا سکی تھی۔

لاہور قلندرز کے نوجوان حارث روف نے جواب میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کراچی کنگز کے بلے بازوں کو مکمل ناکام بنایا اور میچ 22 رنز سے باآسانی جیتوا دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024